طلاق

ایک طلاق کے بعد , عدت گزرنے پر رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
77392
| تاریخ :
2024-08-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلاق کے بعد , عدت گزرنے پر رجوع کا حکم

میں دانش ذکی نےاپنی بیوی کو پیپر کے ذریعے ایک طلاق دی ہے، اور اس کی عدت مکمل ہوچکی ہے، اب ہم دونوں دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں، کیا شریعت ہمیں اس بات کی اجازت دیتی ہے؟
پیپر جو ایک طلاق کے ہیں اس کے چار صفحے ہیں اور ہر صفحہ پر میں نے دستخط کیے ہیں، اب ایک طلاق ہوگی یا تین ہوں گی؟
نوٹ: سائل نے مزید وضاحت دی کہ یونین کونسل کے نام لکھی ہوئی تحریر میں سابقہ طلاق نامہ میں تحریر کردہ طلاق مراد ہے جو قانونی کاروائی کی تکمیل کے لئے لکھی گئی تھی اور میں نے اس پر دستخط کیے تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلکہ طلاق نامہ اگر مطابقِ اصل ہو تو اس مین درج تحریر کے مطابق سائل نے اپنی بیوی کو فقط ایک طلاق دی ہے تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے، جبکہ یونین کونسل کے نام لکھی ہوئی تحریر میں اگر سائل نے واقعۃً مستقل طلاق کی نیت سے یہ الفاظ تحریر نہ کیے ہوں بلکہ طلاق نامہ میں درج طلاق کا حوالہ دے کر قانونی کاروائی کی تکمیل کے لئے یہ تحریر لکھ کر اس پر دستخط کیے ہوں تو اس سے سائل کی بیوی پر مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، تاہم سائل کے بقول طلاقِ رجعی کے بعد رجوع کیے بغیر اس کی عدت مکمل ہوچکی ہے اس لئے عدت گزرنے سے وہ طلاقِ بائن بن چکی ہے، دونوں کا نکاح بالکلیہ ختم ہوچکا ہے، چنانچہ اب اگر سائل اور اس کی مطلقہ بیوی دوبارہ ایک ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہوں تو اس کے لئے باہمی رضامندی سے باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجاب وقبول کرکے تجدیدِ نکاح لازم ہوگا، البتہ تجدید نکاح کے بعد سائل کے پاس آئندہ کے لئے فقط دوطلاقوں کا اختیار باقی رہے گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت : ( قولہ طلقت بوصول الکتابۃ ) أی الیھا ( الی قولہ ) ولو استکتب من آخر کتاباً بطلاقھا و قرأہ علی الزوج فأخذہ الزوج و ختمہ و عنونہ و بعث بہ الیھا فأتاہ و قع الخ ( کتاب الطلاق ، ج 3 ، ص 246 ، ط : سعید )۔
و فی الدرالمختار: وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) ومنع غيره فيها لاشتباه النسب الخ ( باب الرجعۃ ، ج 3 ، ص 409 ، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة(کتاب الطلاق،ج1،ص472،ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77392کی تصدیق کریں
0     457
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات