ملازمت

اگر کوئی لڑکی قادیانی ننھیال سے تعلق رکھتی ہو توکیا اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
74528
| تاریخ :
2024-07-13
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

اگر کوئی لڑکی قادیانی ننھیال سے تعلق رکھتی ہو توکیا اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے؟

السلام علیکم ! جناب! مجھے اسلامی نقطۂ نظر سے ایک مسئلہ کا حل بتادیں ، جناب! میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے نکاح کا ارادہ بھی رکھتا ہوں ، پر لڑکی کے ننھیال والے قادیانی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ، لڑکی کی والدہ کی شادی مسلمان گھر میں ہوئی ہے ، اور لڑکی کے والد نے لڑکی کی والدہ سے شادی کسی قاری کے کہنے پر ان کو مسلمان کرکے کلمہ پڑھایا ، جس سے لڑکی کی والدہ کا تعلق قادیانی جماعت سے نہیں رہا ، وہ مسلمانوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ، اور اپنے بہن بھائیوں سے صرف ایک رشتہ ہونے کے تعلق سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے قادیانی جماعت کا ذکر بھی نہیں کرتے ہیں ۔ کیا میں لڑکی سے نکاح کرسکتا ہوں ؟ اور جب میں لڑکی سے نکاح کروں تو مجھ پر کیا ذمہ داریاں لاگو ہوتی ہیں ؟ اور کون سی پابندیا ں لگتی ہیں ؟ تو میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے اس مسئلہ کی اصلاح کی جائے کیونکہ میں اس مسئلہ کو لیکر بہت پریشان ہوں کہ کہیں دائرۂ اسلام سے خارج نہ ہوجاؤں اور مسلم عقیدے سے باہر نہ ہوجاؤں۔شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قادیانی باجماعِ امت دائرۂ اسلام سے خارج ، کافر و زندیق ہیں ،ان سے شادی وغیرہ جیسے تعلقات اختیار کرنا شرعاً ناجائز و حرام ہے ، جس سے اجتناب لازم ہے ۔ لیکن اگر کوئی قادیانی اپنے باطل عقائد سے توبہ تائب ہوکر بصدقِ دل دائرۂ اسلام میں داخل ہوجائے تو ایسی صورت میں اس پر باقی مسلمانوں والے احکامات لاگو ہونگے، اور دیگر تعلقات کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ شادی بیاہ کے تعلقات قائم کرنا بھی شرعاً جائز ہوگا۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں جب اس لڑکی کی والدہ نے قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمان شخص سے شادی کی اور اس کے بعد سے اب تک اس نے مخالف اسلام یا قادیانیت کے حق میں کوئی عمل نہیں کیا اور اس کی اولاد بھی مسلمان ہو تو ان سے شادی بیاہ و دیگر تعلقات شرعاً جائز ہیں ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74528کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات