طلاق

نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
73149
| تاریخ :
2024-05-14
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاق کا حکم

میرا داماد منع کرنے کے باوجود ice کا نشہ کرتاہے ۔جس کی وجہ میں اپنی بیٹی اور دو نواسیوں کو اپنے گھر واپس لے آیا ،داماد نے چند دن نشہ چھوڑا تو طبیعت خراب ہو گئی۔بار بار فون کرتا تھا کہ میں اپنی بیوی اور بچیاں واپس لے جاؤں، لیکن میں نے بولا کہ جب تک مکمل نشہ چھوڑ کر کمانا شروع نہیں کرو گے تب تک تمہاری بیوی اور دونوں بیٹیاں میرے پاس رہیں گی ،چند دن بعد مجھے فون کیا اور اپنامطالبہ دہرایا، میرے انکار پر بولا کہ پھر مجھ سے فیصلہ لے لیں ۔ اور بدلی ہوئی آواز میں مجھے گالی دی اور تین بار طلاق بول کر فون بند کر دیا ۔
کیا نشہ چھوڑنے کیوجہ سے دماغی حالت درست نہ ہوتے ہوۓ بھی طلاق واقع ہو چکی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سائل نے اپنے دامادکی دماغی حالت صحیح نہ ہونےکاجوعذربیان کیاہے شرعاًوہ قابل اعتبارنہیں ،کیونکہ سوال سے معلوم ہوتاہے کہ سائل کے دامادنے جس وقت طلاق کے الفاظ کہے وہ اپنے ہوش وحواس میں تھا،لہذاصورت مسئولہ میں سائل کے دامادنےاگرواقعۃًاپنی بیوی کوطلاق دینے کی غرض سے فون پرتین بارطلاق کے الفاظ بول دیے ہیں تواس سائل کی بیٹی پرتینوں طلاقیں واقع ہوکرحرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،اب رجوع نہیں ہوسکتااورحلالہ شرعیہ کے بغیردوبارہ باہم عقدنکاح بھی نہیں ہوسکتا،لہذاسائل کی بیٹی ایام عدت گزارکردوسری جگہ نکاح کرنے شرعاًآزادہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامية :صرح المحقق ابن الهمام فى التحرير أن تعريف السكر بما مر عن الامام انما هو فى السكر الموجب للحد وأما تعريفه عنده في غير وجوب الحد من الأحكام فالمعتبر فيه عنده اختلاط الكلام والهذيان كقولهما. ونقل شارحه ابن أمير حاج عنه أن المراد أن يكون غالب كلامه هذيانا، فلو نصفه مستقيما فليس بسكر فيكون حكمه حكم الصحاة في إقراره بالحدود. ((432/

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73149کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات