طلاق

طلاق کی خبر دینے کی نیت کے بغیر سالی سے کہا کہ "میں نے طلاق دے دی ہے "تو کیا حکم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
72589
| تاریخ :
2024-04-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کی خبر دینے کی نیت کے بغیر سالی سے کہا کہ "میں نے طلاق دے دی ہے "تو کیا حکم ہوگا ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری والدہ اور میری بیوی کی موبائل پر بات ہوئی اور لڑائی ہوئی ، ایک دوسرے کو گالیاں دیں ، پھر میں نے اپنی والدہ سے موبائل لے کر اپنی بیوی سے کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، اس نے موبائل بند کردیا ، پھر اس کی بہن نے فون کیا ، میں نے اپنی والدہ سے فون لے کر اس کی بہن کو بولا کہ میں نے طلاق دے دی ہے، دے دی ہے،اس صورت میں کتنی طلاقیں ہوئی ہیں ؟
تنقیح : سائل سے باقاعدہ رابطہ کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ سائل نے اپنی بیوی کی بہن کو یہ الفاظ" میں نے طلاق دے دی ہے، دے دی ہے" نہ تو کسی تاکید کےلئے کہے تھے اور نہ ہی پہلی طلاق کی خبر دینا مقصود تھا، بلکہ سائل نے یہ الفاظ بغیر کسی نیت کے ڈرانے کی غرض سے کہے تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنی بیوی کو فون پر پہلی مرتبہ مذکور الفاظ " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " کہنے کے بعد اپنی سالی کو فون پر یہ الفاظ " میں نے طلاق دے دی ہے، دے دی ہے" کہہ دیے تو اس سے سائل کی بیوی پر مجموعی طور پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے علیحدہ رہیں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے، جبکہ عورت ایامِ عدت گزرجانے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: وإن لم يرد به الخبر عن الماضي أو أراد به الكذب أو الهزل وقع قضاء وديانة الخ ( کتاب الطلاق ج 3 ص 264 )۔
وفی الھندیۃ: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ( کتاب الطلاق ج 1 ص 473 ط: ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72589کی تصدیق کریں
0     856
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات