میزان بینک کا " سرٹیفیکٹ آف اسلامک انویسمنٹ" یعنی COI لینا کیسا ہے؟ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے اور فتویٰ بھی دکھاتے ہیں ،اس میں ماہانہ منافع بھی ملتا ہے ۔ اسلامک طریقہ سے.ان کی ویب سائٹ پر مفتی تقی عثمانی صاحب کے حوالے سے فتویٰ بھی ہے۔مجھے بتائیں کہ کیا سرٹیفکیٹ آف اسلامک انویسمنٹ جائز ہے؟
اب تک کی معلومات کے مطابق چونکہ میزان بینک مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی اپنے تمام مالی معاملات سرانجام دے رہا ہے، لہذا اگر ان کا عملی طریقہ کار بھی شرعی ضابطوں کے مطابق ہو تو ان کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے اور اس کے نتیجہ میں حاصل ہونے والے منافع کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے۔