مروجہ بینکاری

لاعلمی میں سودی معاملہ کی بنیاد پر بینک سے لی ہوئی گاڑی کا حکم

فتوی نمبر :
72522
| تاریخ :
2024-04-15
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

لاعلمی میں سودی معاملہ کی بنیاد پر بینک سے لی ہوئی گاڑی کا حکم

السلام علیکم!
میں نے بینک سے قسطوں پر گاڑی لے لی ہے اور مجھے اب پتہ چلا ہے کہ ساتھ میں سود بھی شامل ہے ہر مہینہ , اور گاڑی میرے استعمال میں ہے ، اب کیا کروں؟ کیسے اس سے باہر آؤں اور کیا یہ سود میں آرہا ہے؟ اگر آرہا ہے تو اس کا کیا حل ہے؟ مجھے اب کیا کرنا چاہیئے قسطیں بھرتا رہوں اور جیسے کوئی پیمنٹ آئے کلیئر کرلوں یا کوئی اور طریقہ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نقد کے معاملے میں ادھار یا قسطوں پر خرید و فروخت کی صورت میں زیادہ قیمت مقرر کرنا شرعاًسود کے زمرے میں داخل نہیں ،بلکہ جائز اور درست ہے، تاہم اس میں درجِ ذیل شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے :
(۱)۔ بینک گاڑی شو روم وغیرہ سے خرید کر اپنے قبضے میں لے چکا ہو اور پھر دوسرے عقد کے ذریعے کسٹمر پر فروخت کرے۔
(۲)۔اول مجلسِ عقد میں ہی یہ طے کر لیا جائے یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا۔
(۳)۔ ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے۔
(۴)۔ یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل قسطیں کتنی ہونگی۔
(۵)۔ کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو۔ ان شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے بینک سے گاڑی قسطوں پر خریدنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، لہٰذاسائل نے اگر ان شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے بینک سے گاڑی قسطوں پر لی ہو تو ایسی صورت میں وہ شرعاً سودی معاملہ کرنے والا نہیں کہلائے گا، تاہم اگر ان شرائط میں سے کوئی شرط موجود نہ ہو تو وہ بینک سے اس معاملہ کو فسخ کردے یا اس کی درستگی کروالے اور اگر یہ دونوں صورتیں ممکن نہ ہوں تو وہ جلد از جلد بینک کو بقیہ تمام اقساط یکمشت ادا کرکے گاڑی اپنے نام منتقل کروالے، تاکہ اس غیر شرعی معاملہ سے خلاصی ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا اھ ( سورۃ البقرۃ / 275 )۔
ففي الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع اھ (ج 3 ص 531 ط: سعید)۔
وفي المبسوط للسرخسي: وإذا عقدالعقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا فهو فاسد؛ لأنه لم يعاطه على ثمن معلوم ولنهي النبي - صلى الله عليه وسلم - عن شرطين في بيع وهذا هو تفسير الشرطين في بيع ومطلق النهي يوجب الفساد في العقود الشرعية وهذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم، وأتما العقد عليه فهو جائز؛ لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد اھ (13/ 8)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72522کی تصدیق کریں
0     679
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • پاکستان میں اسلامی بینکنگ کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • قطر بینک کےاسلامی یاغیر اسلامی ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے قرض لیکر مکان خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • جامعہ بنوریہ کا اسلامی بنکاری کے بارے میں فتوی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات