طلاق

بیوی کو گواہ بناکر جعلی طلاق نامہ بنوانا

فتوی نمبر :
71871
| تاریخ :
2024-03-19
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو گواہ بناکر جعلی طلاق نامہ بنوانا

مفتی صاحب ! میں نے گواہوں کے بغیر فون پر نکاح کیا تھا ، اس کے بعد کسی وجہ سے غصے میں آکر اپنی بیوی کو تین طلاق دےدی ، پھر کسی مفتی صاحب نے بتا یا کہ شرعی گواہان موجود نہ ہونے کی وجہ سے آپ کا نکاح شرعا ًدرست نہیں ہوا تھا ، اس لئےکوئی طلاق بھی واقع نہیں ہوئی ، یہ سن کر میں نے نئے حق مہر اور باقی تمام شرائط کا خیال رکھتے ہوئے دوبارہ نکاح کیا ، پہلی بیوی سے فون پرنکاح کرنے کے بعد میں نے ایک اور شادی کی تھی ، میں نے پہلی بیوی سے صحیح طور پر شادی کرنے کے بعد اس بیوی کو بھی یوکے میں میرے پاس بلا لیا ،جس پر دوسری بیوی نے پولیس بلالی، لہذا میں نے اس قانونی مجبوری کی بناء پر آپ کے ویب سائٹ پر انگلش میں قانونی مجبوری کی بنا پر جعلی طلاق نامہ بنوانے کے بارے میں استفتاء پڑھا اور پھر اس کے مطابق ایک جعلی طلاق نامہ بنوایا ، اور اس پر سائن کیا ، لیکن یہ طلاق نامہ بنوانے سے پہلے میں نے اپنی بیوی کو بھی کہا تھا کہ میں قانونی مجبوری کی وجہ سے جعلی طلاق نامہ بنوا رہا ہوں ، طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں ہے ، اسی طرح میں نے طلاق نامہ بنوانے سے پہلے دو اور لوگوں کوبھی گواہ بنایا کہ میں مجبوراً طلاق نامہ بنوا رہا ہوں ، لیکن میرا طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، میں صرف پولیس والوں سے بچنے کے لئے جھوٹا طلاق نامہ بنوارہا ہوں ، اب اس صورتحال میں میری بیوی پر کوئی طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟ براہ ِمہربانی رہنما ئی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مفتی غیب نہیں جانتا ، بلکہ وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے ، جبکہ سوال کے سچ یا جھوٹ ہونے کی ذمہ داری سائل پر عائد ہوتی ہے ، لہذا سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل نے محض مجبوری اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کی خاطر جعلی طلاق نامہ بنواکر اس کے جعلی ہونے پر بیوی اور مزید دو لوگوں کو گواہ بھی بنایا ہو ، نیز طلاق نامہ پر دستخط کرتے وقت نیت طلاق کے نہ ہونے کی صراحت کے ساتھ ساتھ زبان سے الفاظ ِطلاق کچھ بھی ادا نہ کیے ہوں، تو اس جعلی طلاق نامہ بنوانے اور اس پر فقط دستخط کرنے سے سائل کی پہلی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی ، بلکہ میاں بیوی کا نکاح بدستور برقرار ہے اور وہ دونوں حسب سابق ساتھ زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار : تحت ( قوله أو هازلا) نقل عن البزازية و القنية : لو أراد به الخبر عن الماضي كذبا لا يقع ديانة وإن أشهد قبل ذلك لا يقع قضاء أيضا الخ (مطلب في المسائل التي تصح مع الإكراه، ج 3، ص 238، ط : سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71871کی تصدیق کریں
1     647
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات