مفتی صاحب ! کیا میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہے؟
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینك فی الحال مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی اپنے تمام معاملات سر انجام دے رہا ہے، لہذا مذکور بینک جب تک اپنے تمام مالی معاملات اس شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی انجام دیتا رہے اور اس کا عملی طریقہ کا ربھی شرعی اصولوں کے عین مطابق ہو تو اس میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے ۔