السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
زید نے الیکٹریشن کا جعلی سرٹیفیکیٹ بنا یا، اگر چہ وہ الیکٹریشن کا کام جانتا ہے، اس نے کسی دوسرے ملک میں الیکٹریشن کی نوکری کے لئے وہ سرٹیفیکیٹ استعمال کیا ، اب وہ وہاں نوکری کررہا ہے، کیا زید کی کمائی حلال ہے؟
واضح ہو کہ زید کا الیکٹریشن کا جعلی سرٹیفکیٹ بنوانا جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہے ، جو کہ شرعاً ناجائز وحرام اور گناہ ِکبیرہ ہے ، جس پر توبہ واستغفار اور آئندہ کے لئے اجتناب لازم ہے، تاہم اگر مذکور جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کسی جگہ نوکری لگ گئی ہو ، اور زید کے اندر مطلوبہ کام کی صلاحیت بھی ہو، اور مفوضہ کام مکمل دیانتداری کے ساتھ انجام بھی دیتا ہو ، تو اس نوکری سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے، اس کو حرام نہیں کہا جائے گا ۔
قال اللہ تعالی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ (سورۃ النساء آیۃ 29)۔
وفی الدرالمختار: أفاد أن ركنها الإيجاب والقبول.وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة.الخ (ج6 ص5 کتاب الإجارۃ ط سعید)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0