پرورش و تربیت

بچی کی پرورش کا حق

فتوی نمبر :
71432
| تاریخ :
2024-03-03
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

بچی کی پرورش کا حق

السلام علیکم ! زید کے انتقال کے بعد زید کی بیوہ عائشہ نے دوسری شادی کرلی ، اب زید اور عائشہ کی ایک بیٹی جو کہ 3 سال کی ہے ، پوچھنا یہ تھا کہ شریعت میں اس بچی کی پرورش کا کیا حکم ہے ؟ بچی دادا ، دادی کے ساتھ رہے گی یا پھر اپنی ماں عائشہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ رہے گی ؟ بچی کی پرورش کا اصل حقدار کون ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مسمّاۃ عائشہ نے اگر اپنی بیٹی کے کسی غیر ذی محرم سے نکاح کیا ہو تو اس سے اس کا حقِ پرورش ختم ہوچکا ہے ، چنانچہ اب اس بچی کی نانی کو یہ حقِ پرورش حاصل ہوگا ، اگر نانی نہ ہو یا وہ لینے کے لئے آمادہ نہ ہو تو پھر دادی کو یہ حقِ پرورش حاصل ہوگا ، البتہ نو سال مکمل ہونے پر بچی کا دادا اس کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے ۔
جبکہ مذکور بچی کے پرورش کے اخراجات اس کے اپنے حصّہ میراث سے ادا کیے جائیں گے ، لیکن اگر وہ ناکافی ہوں تو پھر ماں اور دادا پر اخراجات لازم ہوں گے ، چنانچہ ایک تہائی ماں پر اور دو تہائی دادا پر لازم ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: الحضانة ( تثبت للأم ) ( الی قولہ)( ولو ) ( الی قولہ) ( بعد الفرقة ) ( الی قولہ ) (ثم ) أي بعد الأم بأن ماتت، أو لم تقبل أو أسقطت حقها أو تزوجت بأجنبي (أم الأم) ( الی قولہ ) (و ) الحاضنة (يسقط حقها بنكاح غير محرمه) أي الصغير، ( الی قولہ ) ( و الأم والجدة ) لأم ، أو لأب ( أحق بها ) بالصغيرة ( حتى تحيض ) أي تبلغ في ظاهر الرواية. ( الی قولہ) ( و غيرهما أحق بها حتى تشتهى ) و قدر بتسع و به يفتى. ( و عن محمد أن الحكم في الأم والجدة كذلك ) و به يفتى لكثرة الفساد زيلعي الخ۔ ( کتاب الطلاق ، باب الحضانۃ ، ج۔۳ ص۔ ۵۵۵، ۵۶۷ ط ایم سعید )۔
و فی رد المحتار : و في الفتح : و يجبر الأب على أخذ الولد بعد استغنائه عن الأم لأن نفقته وصيانته عليه بالإجماع ( الی قولہ ) و في الخلاصة و غيرها : و إذا استغنى الغلام و بلغت الجارية فالعصبة أولى، يقدم الأقرب فالأقرب و لا حق لابن العم في حضانة الجارية الخ۔ ( کتاب الطلاق ، باب الحضانۃ ، ج۔ ۳ ص۔۵۶۶ ، ط ایم سعید )۔
و فی الخانیۃ : صغیر مات ابوہ ، و لہ ام و جد ( اب الاب ) کانت نفقتہ علیھما اثلاثا : ثلث علی الام و الثلثان علی الجد ۔ ( ج۔۱ ، ص۔۴۴۹ ، ط۔ حقانیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71432کی تصدیق کریں
0     961
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بیٹی کا باپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کے مرتد ہونےکے بعد بیٹی کس کے پاس رہےگی ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • نا محرم لڑکیوں سے تعلق رکھنے والے بیٹے کی شادی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات