السلام علیکم ! مفتی صاحب ! میں ایک چیز کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ، میزان بینک اور بینک اسلامی ایک اکاؤنٹ کے بارے میں بتاتے ہیں کہ ، ان دونوں بینک میں اسلامک اکاؤنٹ کے نام سے بچت اکاؤنٹ کھول کر ،ماہانہ حلال انکم کما سکتے ہیں۔تو اس حوالے سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ، ان دونوں بینک کی انکم حلال اور شریعت کے مطابق ہے یا نہیں؟ شکریہ!
ہماری معلومات کے مطابق "میزان بینک اور بینک اسلامی" دونوں بینکوں کے اکثر وبیشتر معاملات فی الحال مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈکی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام دئیےجارہے ہیں، لہذا سائل کے لئے "میزان بینک یا بینک اسلامی" کی کسی اسکیم میں انویسٹمنٹ کرنے اور اس سے حاصل شدہ منافع کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے۔