میں ایک اسٹاک بروکریج ہاؤس میں اینیمیٹر اور ویڈیو ایڈیٹنگ کاکام کرتا ہو،کیا یہ حلال ہے؟
صورتِ مسئولہ میں ویڈیو ایڈیٹ کرتے وقت اگر شرعی مفاسد و منکرات (عورتوں کی تصاویر،میوزک،فحاشی وغیرہ )جیسے امور نہ پائے جاتے ہوں اور وہ ویڈیوبھی جائز امور پر مشتمل ہو،تو ایسی صورت میں سائل کے لئےیہ ملازمت اختیار کرنا شرعاً جائز اور اس کی آمدن حلال ہوگی،ورنہ نہیں۔
کمافی الفتاوى الهندية: رجل استأجر رجلا ليضرب الطبل إن كان للهو لا يجوز، وإن كان للغزو أو القافلة يجوز. كذا في غاية البيان الخ (ج4 ص450 کتاب الاجارۃ،الباب الخامس عشر ط: ماجدیۃ)۔
وفی تکملۃ فتح الملھم: اما التلفزیون والفدیو فلاشک فی حرمۃ استعمالھما بالنظر الی ما یشتملان علیہ من المنکرات الکثیرۃ من الخلاعۃ والمجون والکشف عن النساء المتبرجات او العاریات وماالی ذلک من اسباب الفسوق الخ (ج4 ص164 کتاب اللباس والزینۃ ط: دارالعلوم کراتشی)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0