ملازمت

ایسی دکان میں ملازمت کا حکم کہ جس دیگر اشیاء کے ساتھ شراب بھی بکتی ہو

فتوی نمبر :
70978
| تاریخ :
2024-02-17
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ایسی دکان میں ملازمت کا حکم کہ جس دیگر اشیاء کے ساتھ شراب بھی بکتی ہو

میں باہر ملک میں کام کرتا ہوں اور ایک دکان کا مینیجر ہوں لیکن اس دکان میں شراب رکھنا لازمی ہے تو کیا میرا کام کرنا جائز ہے؟ اور اگر میں اس شراب کی کمائی علیحدہ نکال لوں اور اپنے استعمال میں نہ لاؤں تو اسکا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور دکان میں خورد و نوش کی دیگر حلال اشیاء کی فراہمی سمیت جزئی طور پر شراب بھی گاہک کو فراہم کی جاتی ہو اور ایسی صورت میں سائل کی ذمہ داری بطورِ منیجر دکان کے انتظام کو سنبھالنا ہو، سائل کی ذمہ داری براہِ راست شراب کی خرید و فروخت یا اسے کسٹمر کو پیش کرنے کے ساتھ نہ ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے لئے مذکور دکان میں بطور منیجر ملازمت اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ (البقرہ:172)۔
وفی تفسیر المظہری: تحت (قولہ ولا تعاونوا )علی ارتکاب المنہیات ولا علی الظلم الخ (ج3، ص 19، ط؛ رشیدیہ)۔
وفی السنن لابن ماجہ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ شَبِيبٍ، سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، - أَوْ حَدَّثَنِي أَنَسٌ، - قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي الْخَمْرِ عَشَرَةً عَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَالْمَعْصُورَةَ لَهُ وَحَامِلَهَا وَالْمَحْمُولَةَ لَهُ وَبَائِعَهَا وَالْمُبْتَاعَةَ لَهُ وَسَاقِيَهَا وَالْمُسْتَقَاةَ لَهُ ‏"‏ ‏.‏ حَتَّى عَدَّ عَشَرَةً مِنْ هَذَا الضَّرْبِ ‏. اھ (ابواب الاشربہ، رقم 3381، ص 3381، ط:بشری) ۔
وفی الہندیۃ: آكل الربا وكاسب الحرام أهدى إليه أو أضافه وغالب ماله حرام لا يقبل، ولا يأكل ما لم يخبره أن ذلك المال أصله حلال ورثه أو استقرضه، ‌وإن ‌كان ‌غالب ‌ماله ‌حلالا ‌لا ‌بأس ‌بقبول ‌هديته ‌والأكل ‌منها، كذا في الملتقط (کتاب الکراہیۃ، ج5، ص343،ط: ماجدیۃ)۔
وفی خلاصۃ الفتاوی: رجل اھدٰی الی انسان او اضافہ ان کا غالب مال المہدی حراماً لا ینبغی ان یقبل ولا یاکل من طعامہ حتی یخبرہ ان ذلک المال حلال ورثہ او استقرضہ ولو کان غالب مالہ حلالاً لاباس بہ مالم یتبین انہ حرام اھ (ج4، ص 349، ط: رشیدیۃ)۔‏

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70978کی تصدیق کریں
1     1764
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات