اسلامی بینکاری

اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری کا حکم

فتوی نمبر :
70820
| تاریخ :
2024-02-10
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! براہ کرم مجھے میرے سوالات کے جوابات فراہم کریں اور میری رہنمائی کریں کہ کیا میں مذکورہ بینکوں/ اداروں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آگے بڑھ سکتا ہوں ،میزان بینک ،پاک قطر تکافل ، بینک اسلامی، ریان بینک (دنیا بھر میں انگلینڈ میں مقیم) اور پاکستان اور عالمی دنیا میں دیگر اسلامی بینک،کیا اوپر کے بینکوں میں یا اسی طرح کے کسی بینک میں سرمایہ کاری کرنے میں کوئی اسلامی مسئلہ ہے؟ خاص طور پر میزان بینک اور پاک قطر تکافل کے لیے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی بھی کاروباری یا ادارے کے نام کے ساتھ فقط اسلامی لفظ کا اضافہ کرنے سے وہ کام شرعی ضابطوں کے مطابق نہیں ہو جاتا الا یہ کہ اس کاروبار کا مکمل طریقہ کار شرعی ضابطوں سے ہم آہنگ کرکے اس کا عملی پہلو بھی باقاعدہ مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام دیا جارہاہو ،لہذا دنیا بھر میں جو بھی کاروبار یا ادارہ اس ضابطہ کے تحت آرہا ہو تو اس کے ساتھ کاروبار میں سرمایہ کاری کی شرعاً اجازت ہوگی ، ورنہ نہیں ،جبکہ ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک اور پاک قطر فیملی تکافل کے تمام معاملات فی الحال مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی سرانجام دئے جارہے ہیں ، لہذا جب تک ان کا عملی پہلو بھی شرعی ضابطوں کے عین مطابق ہو تو ان کے ساتھ سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70820کی تصدیق کریں
0     970
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے "ماہانہ آمدنی"پروگرام میں انویسٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات