اسلامی بینکاری

اسلامی بینکوں کے انویسٹمنٹ اکاؤنٹ کا حکم

فتوی نمبر :
70651
| تاریخ :
2024-01-31
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

اسلامی بینکوں کے انویسٹمنٹ اکاؤنٹ کا حکم

السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ!محترم آج کل تمام بینک بشمول میزان بینک،حبیب بینک،بینک الفلاح اوربینک الاسلامی نے ایک نئی اکاؤنٹس اسکیم شروع کی ہوئی ہے،یاہوسکتاہے میرےعلم میں اب آیاہو،ان اکاؤنٹس کو یہ انویسٹمنٹ اکاؤنٹ کہتے ہیں،ان میں آپ کو روزانہ کی بنیاد پر پرافٹ ملتاہے،اور ان اکاؤنٹس میں سےکسی بھی وقت آپ اپنے اکاؤنٹ سے اپنی رقم نکال سکتے ہیں،ماسوائےجمعہ اورہفتہ کےدن کے،معلوم کرنےپربینک والوں نے بتایاکہ بینک ان اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم مختلف جگہوں پر انویسٹمنٹ کرتے ہیں،جن سےانہیں پرافٹ ملتاہےاور وہ یہ پرافٹ اکاؤنٹ ہولڈرز میں جمع شدہ رقم کےحساب سےبانٹ دیتے ہیں،ان کے بقول ان کے پاس اس حوالےسےمختلف مفتیانِ کرام کے فتاوی بھی موجود ہیں جو اس تاثرکوزائل کرتے ہیں کہ حاصل ہونے والاپرافٹ سود کےزمرے میں آتاہے،آنجناب سےاس بارے میں آگاہی حاصل کرنی ہےکہ آیاایسےاکاؤنٹس میں رقم جمع کروا کرپرافٹ لینااور اپنےروزانہ کےامور میں خرچ کرناصحیح ہےیا یہ پرافٹ سود کےزمرے میں آئےگا؟گزارش ہے کہ کم عقل ہونےکیوجہ سے اگر سوال میں کوئی خامی یاسقم رہ گیاہو تو اسےدرگزر کردیجئےگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جوغیرسودی بینک یاسودی بینکوں کی غیرسودی برانچزمستندمفتیان پرمشتمل شرعیہ بورڈکےزیرنگرانی اپنےتمام مالی معاملات سرانجام دے رہے ہوں،اورسائل کوان پراعتمادہوتوان بینکوں کےانویسٹمنٹ اکاؤنٹ میں رقم رکھواکرروزانہ یاماہانہ بنیادپرمنافع لینادرست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: احل اللہ البیع وحرم الربٰوا فمن جاءہ موعظۃ من رّبہ فانتھی فلہ ماسلف وامرہ الی اللہ ومن عاد فاولۤئک اصحٰب النار ھم فیھا خٰلدون۔(الآیۃ 275/سورۃ النساء)۔
وفی الدرالمختار: (کتاب المضاربۃ)(عقد شرکۃ فی الربح بمال من جانب)رب المال(وعمل من جانب)المضارب الخ(ج5 صـ645 کتاب المضاربۃ ط:ایچ ایم سعید)۔
وفیہ ایضاً: (عبارۃ عن عقد بین المتشارکین فی الاصل والربح)جوھرۃ (ورکنھا فی شرکۃ العین اختلاطھما وفی العقد اللفظ المفیدلہ)وشرط جوازھا کون الواحد قابلا للشرکۃ الخ(ج4 صـ298 کتاب الشرکۃ)
وفی ردالمحتار: ولاشک ان مشروعیتھا اظھر ثبوتا اذ التوارث والتعامل بھا من لدن رسول اللہﷺ وھلم جرا متصل لایحتاج فیہ لاثبات حدیث بعینہ الخ (ج4 صـ298 کتاب الشرکۃ ط:ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70651کی تصدیق کریں
0     959
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے "ماہانہ آمدنی"پروگرام میں انویسٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات