ملازمت

حکومت کے محکمہ ٹیکس میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
70563
| تاریخ :
2024-01-26
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

حکومت کے محکمہ ٹیکس میں ملازمت کا حکم

میں حکومت پاکستان کے محکمہ ٹیکس میں کام کرنے والا سرکاری ملازم ہوں ، میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے مطابق ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کا حکم جاننا چاہتا ہوں ،ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنا شریعت کی رو سے حلال ہے یا نہیں؟ جیسا کہ بعض علماء اسے حرام کہتے ہیں۔
نوٹ: مذکور ڈپارٹمنٹ میں سائل کی ملازمت ٹیکس وصول کرنے کے متعلق ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں کام کا طریقہ کار اور ٹیکس وصولی وغیرہ کی تفصیل تو ہمارے سامنے نہیں تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم سائل اگر ملکی قانون کے مطابق مفوضہ جائز ذمہ داری کو مکمل ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ سر انجام دے ، رشوت یا غلط رپورٹ بنانے سے مکمل اجتناب کرے تو سائل کا مذکور ملازمت کرنا اور اس پر تنخواہ لینا درست ہے ، البتہ اس سلسلہ میں اگر سائل کو کسی خاص معاملہ سے متعلق کوئی اشکال ہو تو اس کی تفصیل ذکر کرکے مکرر معلوم کر سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: وأما ركنها فهو الإيجاب والقبول والارتباط بينهما، وأما شرط جوازها فثلاثة أشياء: أجر معلوم، وعين معلوم، وبدل معلوم الخ(کتاب الاجارۃ۔ج 8 ص 3)۔
وفی الدر المختار :(وکری نھر )ای حفرہ(غیر مملوک من بیت المال فان لم یکن ثمۃ)ای فی بیت المال(شیئ یجبر الناس علی کریہ ان امتنعو عنہ)دفعا للضرر الخ(ج 6 ص 441 ط:سعید)۔
وفی رد المحتار:تحت(قوله من بيت المال) خبر المبتدأ أي مال الخراج والجزية (الی قولہ) (قوله يجبر الناس) أي الذين يطيقون الكري ومؤنتهم من مال الأغنياء الذين لا يطيقونه الخ(فصل الشرب۔ج 6 ص 441)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70563کی تصدیق کریں
0     604
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات