السلام علیکم!میرےپاس کچھ رقم ہےجومیں کہیں انویسٹ کرناچاہتی ہوں ،لیکن قابل اعتماد آدمی کوئی نہیں ملا،المیزان انویسٹمنٹ میں معلوم کیا انہوں نے اپنی کچھ پراڈکٹ بتائی ہیں ،ماہانہ پرافٹ بھی ہےلیکن فکس نہیں ہے،اس میں رسک بھی ہے،وہ رقم مارکیٹ میں انویسٹ ہوتی ہے،مفتی تقی صاحب کاجاری فتویٰ بھی دکھایاکہ یہ حلال ہے؟براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں ۔
ہماری معلومات کےمطابق فی الحال المیزان انویسٹمنٹ اپنےتقریبا تمام مالی معاملات مستندمفتیان کرام پرمشتمل شرعیہ بورڈکی زیرنگرانی شرعی اصولوں کےمطابق انجام دےرہاہے،لہذاسائلہ کےلئے"المیزان"میں رقم انویسٹ کرنااوراس پرماہانہ منافع لینادرست ہے۔