امامت و جماعت

نماز میں وضوء ٹوٹنے کی صورت میں امام داڑھی منڈے شخص کو اپنا نائب بناسکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
70474
| تاریخ :
2024-01-22
عبادات / نماز / امامت و جماعت

نماز میں وضوء ٹوٹنے کی صورت میں امام داڑھی منڈے شخص کو اپنا نائب بناسکتا ہے ؟

اسلام علیکم جی! پلیز بتائیں اگر جماعت کے دوران امام کا وضو ٹوٹ جائے اور امام کے پیچھے داڑھی والا بندہ نہ ھو تو بغیر داڑھی کے آدمی امام کی جگہ لیکر بقیہ نماز مکمل کرا سکتا ھے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں اگر امام کے دائیں بائیں قریب میں کوئی باشرع شخص موجود ہو،تو امام اشارہ سے اسے اپنا نائب اور خلیفہ مقرر کرلے،تاہم اگر قریب میں کوئی ایسا مقتدی موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں داڑھی منڈھے عاقل،بالغ شخص کو بامرِ مجبوری اپنا نائب منتخب کیا جاسکتا ہے اور اس کی اقتداء میں ادا شدہ باقی نمازشرعاً درست کہلائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار (1/ 562)
وفي النهر عن المحيط: صلى خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة.
(قوله نال فضل الجماعة) أفاد أن الصلاة خلفهما أولى من الانفراد، لكن لا ينال كما ينال خلف تقي ورع لحديث «من صلى خلف عالم تقي فكأنما صلى خلف نبي» قال في الحلية: ولم يجده المخرجون نعم أخرج الحاكم في مستدركه مرفوعا «إن سركم أن يقبل الله صلاتكم فليؤمكم خياركم، فإنهم وفدكم فيما بينكم وبين ربكم» . اهـ.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70474کی تصدیق کریں
0     820
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات