السلام علىکم ! مىں سپر اسٹور پر (سى سى ٹى وى ) کىمرہ دىکهنے کا کام کرتا ہوں ، وہاں اکثر عورتىں چورى کرتى ہىں، دىکهتے وقت سارا دن نا محرم کو دىکهنا پڑتا ہے ، یہ نوکرى کرنا کىسا ہے ، اس کى آمدنى حلال ہے یا حرام ؟ براہ مہربانى رہنمائى فرمائىں۔
صورتِ مسئولہ میں مذکور سپر اسٹور پر سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھتے وقت سائل کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ جگہوں پرآنے جانےوالوں کی نگرانی کرنا ہو اور سائل کا دھیان اور توجہ بھی صرف نگرانی پر ہو ، کیمرے کے ذریعہ عورتوں کو دیکھ کر محظوظ ہونا مقصود نہ ہو تو ایسی صورت میں اس ملازمت کواختیار کرنے کی گنجائش ہے اور اس پر ملنے والی تنخواہ بھی حلال ہوگی ، البتہ بے پردہ خواتین کی طرف دیکھنا چونکہ گناہ ہے ، لہذا سائل کو جلد از جلد کوئی دوسری ملازمت تلاش کرنی چاہیئے ، تاکہ گناہ سے بچنا ممکن ہو ۔
کما فی البحر الرائق: وأما ركنها فهو الإيجاب والقبول والارتباط بينهما، وأما شرط جوازها فثلاثة أشياء: أجر معلوم، وعين معلوم، وبدل معلوم الخ(کتاب الاجارۃ۔ج 8 ص 3)۔
وفی رد المحتار:تحت (قوله وجاز تعمير كنيسة) قال في الخانية: ولو آجر نفسه ليعمل في الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل الخ(ج 6 ص 391)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0