ملازمت

انشورنس کروانے اور طیب تکافل میں ملازمت کرنےکا حکم

فتوی نمبر :
70227
| تاریخ :
2024-01-08
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

انشورنس کروانے اور طیب تکافل میں ملازمت کرنےکا حکم

کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے؟ کیا انشورنس جائز ہے؟ طیب تکافل میں کام کرنا کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مروجہ انشورنس سود ، قمار اور غرر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً نا جائز وحرام اور گناہ کبیرہ ہے ، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ، اور ہماری معلومات کے مطابق حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی کوئی بھی انشورنس کمپنی نہیں اور نہ ہی وہ براہ راست کسی انشورنس کمپنی کی سرپرستی کررہے ہیں ، جبکہ مروجہ انشورنس کا جائز اور صحیح متبادل تکافل ہے ، جو وقف اور وکالت وغیرہ کی بنیاد پر قائم ایک سسٹم (نظام ) ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں طیب تکافل بھی اگر مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں وقف اور وکالت وغیرہ کے اصول وضوابط کے عین مطابق کام کررہا ہو تو طیب تکافل کی پالیسی لینا یا اس ادارہ میں ملازمت کرنا شرعاً جائز اور درست ہوگا، ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : وتعاونوا علی البّر وّالتّقوی (سورۃ المائدۃ ایۃ 2 )۔
کما فی صحیح مسلم : عن جابر رضی اللہ عنہ قال :لعن رسول ﷺ اٰکل الربوا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء اھ (ج 2 ص27 کتاب البیوع باب الربا ط قدیمی) ۔
وفیہ ایضاً: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ قال نھی رسول ﷺ عن بیع الحصاۃ وعن بیع الغرر (ج2 ص2 کتاب البیوع ط قدیمی )۔
وفی ردالمحتار : (لأنہ یصیر قماراً ) (الی قولہ ) وسمی القمار قماراً لأن کل واحد من المقامرین ممن یجوز أن یذھب مالہ الی صاحبہ الخ (ج 6 ص 403 فصل فی البیع کتاب الحظر الاباحۃ ط سعد ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70227کی تصدیق کریں
1     1720
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات