میں بیوی کے قریب ہونے لگا ، تو اس نے مجھے پیچھے کرتے ہوئے کہا کہ پیچھے ہو جائیں، آپ نے مجھے عیسائی بنایا ہے ،مجھے نماز پڑھنےکے لائق نہیں چھوڑتے ، میں نے صبح اٹھ کے نماز پڑھنی ہے ، بعد میں میں نے اسں سے پوچھا تواس نے کہاکہ عیسائی بنانے سے اس کی مراد ہمبستری کے بعد ناپاکی کا ہونا ہے ،کیا یہ الفاظ کفریہ ہیں ؟
صورت مسؤلہ میں سائل کی بیوی نے ہم بستری کرنے سے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے ، شوہر (سائل) کو ملامت کرنے کی خاطر مذکور الفاظ " آپ نے مجھے عیسائی بنادیاہے، کہے ہوں تو ان الفاظ سے اگرچہ بیوی کافرہ نہ ہوگی ، تاہم بیوی کا بلا عذر شوہر کو ہم بستری سےمنع کرنا درست نہیں ، اور نہ ہی سستی کی وجہ سے فجر کی نماز قضاء کرنے کی اجازت ہے،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ۔
وفی ردالمحتار :تحت قوله (قال في البحر إلخ) سبب ذلك ما ذكره قبله بقوله وفي جامع الفصولين، روى الطحاوي عن أصحابنالا يخرج الرجل من الإيمان إلا جحود ما أدخله فيه ثم ما تيقن أنه ردة يحكم بها وما يشك أنه ردة لا يحكم بها إذ الإسلام الثابت لا يزول بالشك مع أن الإسلام يعلو وينبغي للعالم إذا رفع إليه هذا أن لا يبادر بتكفير أهل الإسلام مع أنه يقضي بصحة إسلام المكره.(باب المرتد ج 4 ص 223 ط: سعید)
وفی الھندیۃ: والمختار للفتوى في جنس هذه المسائل أن القائل بمثل هذه المقالات إن كان أراد الشتم ولا يعتقده كافرا لا يكفر، وإن كان يعتقده كافرا فخاطبه بهذا بناء على اعتقاده أنه كافر يكفر كذا في الذخيرة.(باب التاسع فی أحکامالمرتدین ج 2 ص278ط:ماجدیہ)
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1