السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکا جو کہ اٹھارہ سالہ حافظ ہے کیا وہ جماعت کراسکتا ہے اور تراویح پڑھاسکتاہے؟ جبکہ اس کی داڑھی کٹی ہے، شرعی داڑھی نہیں ہے۔
صورتِ مسئولہ میں مذکورعمر کےلڑکے کی اقتداء میں نماز پڑھنا اگرچہ جائز اوردرست ہے مگرجوشخص داڑھی کاٹتا ہو، فاسق ہونے کی وجہ سے اس کو امام بنانے سے احتراز لازم ہے۔
ففي الشامية : (قوله وفاسق) من الفسق: وهو الخروج عن الاستقامة، ولعل المراد به من يرتكب الكبائر۔۔ بل مشى في شرح المنية على أن كراهة تقديمه كراهة تحريم لما ذكرنا قال: ولذا لم تجز الصلاة خلفه أصلا عند مالك(560/1)۔