ملازمت

کال سینٹر کی کمائی کا حکم

فتوی نمبر :
69846
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کال سینٹر کی کمائی کا حکم

السلام علیکم ! ایک ادارہ جس کا نام کال سینٹر call center ہے پاکستان میں کام کر رہاہے۔
کال سینٹر میں کام کی تفصیل:
امریکہ کی کچھ کمپنیاں اپنے اشیاء کو مارکیٹ میں فروغ دینے کے لئے پاکستان سے بذریعۂ کال سنٹر امریکہ کے لوگوں کو کال کر کے پیغام پہنچاتی ہیں ،جس میں ہم جیسے لوگ انگریزی میں بات کر کے ان مصنوعات کی ظاہری خوبیاں بیان کر کے بیچتے ہیں،یہ ادارہ عصر کے بعد سے لے کر فجر تک اپنے کام میں مشغول ہوتا ہے،اس میں کام کرنے کے لئے کم از کم تعلیم میٹرک ہوتی ہے اور انگریزی کا صحیح انداز سے بولنا ضروری ہوتا ہے، یہ ادارہ تنخواہ مصنوعات کے بیچنے پر دیتا ہے جو کہ پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے، اگر ان کی مصنوعات بیچ نہ پائے تو تنخواہ میں کٹوتی ہوگی اوراگرمصنوعات اپنے ٹارگٹ سے زیادہ بیج پائے تو زیادہ پیسے ملیں گے جو کہ بونس کہلاتا ہے ، وہ بھی پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے، لیٹ جانے پراورچھٹی کرنے پربھی کٹوتی ہوتی ہے،اگر اس ادارے میں وہ بندہ جو کہ پہلے سے وہاں کام کر رہا ہے اپنے کسی جاننے والے کو نوکری دلا دے تو اسے عزت کے علاوہ کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا،اس ادارے میں کام کرنے کے لئے کال پر اپنا اصلی نام نہیں بتاتے جیسا کہ میرا نام عبدا اللہ ہے، وہاں میرا فرضی نام ہوتا ہے جو کہ جورش [jorsh] جیکب [jackup] وغیرہ جیسے نام ہوتے ہیں،اورنہ ہی کال پرسلام کیا جاتا ہے، لیکن کال سینٹر لوگوں کو اپنے اصلی شناختی علامات جیسے کہ اصل نام شناخی نمبر اور پتہ وغیرہ سے کام پر رکھتی ہے اورتنخواہ بھی انہی اصل شناختی علامات کے ذریعے موصول ہوتی ہے،نام بدلانے کی خاص وجہ یہ ہوتی ہے کہ امریکہ میں لوگوں کو یہ ظاہر نہیں کرایا جاتا کہ وہ پاکستان سے بات کر رہے ہیں، بلکہ ان کو ایسا ظاہر کرایا جاتا ہے کہ وہ امریکہ میں بیٹھ کر ان سے بات کر رہے ہیں،اس ادارے کی کچھ مصنوعات حرام بھی ہوتی ہیں اور حلال بھی ہوتی ہیں حرام میں ہیلتھ انشورنس (health insurance)شراب (alcohol )سے جڑی مصنوعات وغیرہ (solar)کاسامان سولرسسٹم(makeup)میک اپ (cosmetics)حلال میں کاسمیٹک(shampoo) شیمپو ( spare parts) گاڑیوں کے اوزار یا سپیئر پارٹس (system) پینٹ (paint) اور دوائیاں (medicine) بیچے جاتے ہیں،چھ مہینے تک کسی ایک چیز پر کام کیا جاتا ہے وہ حلال یا حرام ہو سکتی ہے،شروع میں چیز بتا دی جاتی ہے جس پر کام کرنا پڑتا ہے، جیسا کہ اگر سولر سسٹم پر کام کرنا پڑے تو وہ پہلے سے بتا دیا جاتا ہے اور چھ مہینے تک سولرسسٹم پر ہی کام کیا جاتا ہے بعد میں وہ چیز تبدیل بھی ہو جاتی ہے۔
(1)اگربیچے جانے والے مصنوعات حرام ہیں تو کمائی کیسی ہوگی؟ اور اگر حلال ہیں تو کمائی کیسی ہوگی؟
(2) کال سینٹر میں کام کرنا جائز ہے یا ناجائز؟
(3) کال سینٹر میں کام کر کے کمانے گئے پیسے حرام ہیں یا حلال؟
اس طریقہ کار کو اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق تفصیلاً وضاحت فرما کر رہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ آج کل کال سنٹر کا کام عام طور پر کمیشن ایجنٹ والا کام ہے،کال سینٹر والے بیرون ملک میں مختلف کمپنیوں اور اداروں کی اشیاء کی تشہیر کرکے فروخت کرتے ہیں،اور وہ اشیاء کمپنی گاہک کو پہنچادیتی ہے،لہذا اگر یہ کام جائز مصنوعات کا ہو اور اس کام میں شرعی خرابی نہ پائی جاتی ہو تو کمیشن پر اس طرح کام کرنا جائز ہے،لیکن عموماً اس کام میں جھوٹ بولا جاتا ہے ،جیساکہ سائل کے سوال سے بھی واضح ہورہاہے،کہ کال سینٹر والے اپنے آپ کو اسی ملک کا ظاہر کرتے ہیں جس ملک میں کمپنی ہوتی ہے،تا کہ خریدار یہ سمجھے کہ یہ ہمارے ملک کا ہی باشندہ ہے، کال سینٹر میں کام چونکہ جھوٹ بولنے پر مشتمل ہے ،لہذا اس طرح کام کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: و في الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به و إن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل و كثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام اھ (6/63)۔
و فی بدائع الصنائع: و على هذا يخرج الاستئجار على المعاصي أنه لا يصح لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا كاستئجار الإنسان للعب و اللهو، و كاستئجار المغنية، و النائحة للغناء، و النوح (الی قولہ) و كذا لو استأجر رجلا ليقتل له رجلا أو ليسجنه أو ليضربه ظلما و كذا كل إجارة و قعت لمظلمة؛ لأنه استئجار لفعل المعصية فلا يكون المعقود عليه مقدور الاستيفاء شرعا فإن كان ذلك بحق بأن استأجر إنسانا لقطع عضو جاز اھ (4/189)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 69846کی تصدیق کریں
2     3146
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات