امامت و جماعت

امامِ مسجد کے تاخیر سے آنے پر مصلے پر کھڑا دوسرا امام کیا کرے ؟

فتوی نمبر :
69625
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

امامِ مسجد کے تاخیر سے آنے پر مصلے پر کھڑا دوسرا امام کیا کرے ؟

اگر مقرر ہ امام کے مسجد میں داخل ہونے کے وقت اقامت شروع ہوگئی ہو اور دوسرا امام مصلیٰ پر کھڑا ہوا ہو تو کیا کرنا چاہئیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر دوسرے امام کو نماز شروع کرنے سے قبل مقررہ امام کے حاضر ہونے کا علم ہوجائے تو اسے چاہیئے کہ وہ خود پیچھےہٹ کر اس کو آگے کرلے ،البتہ اگر اس کو مقررہ امام کے آنےکاعلم نہ ہوسکا ،اوراس نے نماز شروع کردی تومقررہ امام کوچاہیئے کہ دیگر مقتدیوں کی طرح اس کے اقتداء میں نماز اداکرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار : (و) اعلم أن (صاحب البيت) و مثله إمام المسجد الراتب (أولى بالإمامة من غيره) مطلقا(1/559)۔
و فی ردالمحتار: (قوله مطلقا) أي و إن كان غيره من الحاضرين من هو أعلم و أقرأ منه .(1/559)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69625کی تصدیق کریں
1     1319
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات