طلاق

کچھ اور بولے بغیر, بیوی سے لڑائی کے دوران صرف "طلاق طلاق طلاق "کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
69436
| تاریخ :
2023-11-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کچھ اور بولے بغیر, بیوی سے لڑائی کے دوران صرف "طلاق طلاق طلاق "کہنے کا حکم

جناب عالی !گذارش ہے کہ میں " محمد ساجد ولد فضل ربی "ایک گھریلو مسئلے کے حل کے لئے درخواست گزار ہوں , معاملہ کچھ یوں ہے کہ پچھلے دنوں میرے گھر میں ایک تنازعہ ہوا ،اس تنازعہ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تومعاملات اس حد تک پہنچے کہ ہمیں آپس میں دست و گریبان ہونا، پڑا ماحول کی گرماگرمی کی وجہ سے دونوں فریقین کو الگ کرنا پڑا اور وہ الگ الگ کمروں میں چلے گئے ، جہاں جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے میں نے , میرے کزن کی موجودگی میں اپنی بیوی کا نام لیے بغیر تین مرتبہ طلاق دے دی تھی جو کہ میری بیوی نے نہیں سنی اور میں نے اس کا نام بھی نہیں لیا ، وہاں تین افراد موجود تھے جو کہ گواہ ہیں , میں بھی اقرار کرتا ہوں کہ میں نام لیے بغیر اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں اسے طلاق دی ہے, آپ سے عرض ہے کہ شریعت کی روسے کیا یہ طلاق واقع ہوگئی ہے یا ابھی بھی کوئی گنجائش باقی ہے ؟رہنمائی فرمائیں ۔
p>

نوٹ:الفاظِ طلاق یہ ہے"طلاق ،طلاق ،طلاق

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شرعاًوقوعِ طلاق کیلئے بیوی کانام لینا ضروری نہیں اورنہ بیوی کاالفاظ طلاق سننا لازم ہے لہذا سائل مسمی "محمدساجد ولدفضل ربی "کے اقرار کے مطابق مذکور الفاظ چونکہ سائل نے بیوی کوطلاق دینے کی غرض سے ہی کہے تھے ، اس لئے اس سے سائل کی بیوی پرتینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلّظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور بغیر حلالۂ شرعیہ دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے،جبکہ عورت ایّامِ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔
اورحلالۂ شرعیہ یہ ہےکہ عورت اپنےشوہرسےعلیحدگی اورعدت طلاق گزارنےکےبعدبغیرکسی شرط کےکسی دوسرےمسلمان سےنکاح کرےاور حقوقِ زوجیت اداکرے،چنانچہ اگر وہ دوسراشخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری(جو کہ حلالۂ شرعیہ کےتحقق کےلئےضروری ہے)کےفوراً بعدیا پھرازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعدطلاق دیدے،یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہوجائے ، بہر صورت اس کی عدت گزارنے کےبعداگروہ پہلےشوہرکےنکاح میں آنا چاہے،اورپہلاشوہربھی اس کورکھنے پر رضامندہو ،تونئے مہر کےتقررکےساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِنکاح کرکےباہم میاں بیوی کی حیثیت سےزندگی بسرکرسکتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کےساتھ کرناکہ زوجِ ثانی بیوی کونکاح کےبعدطلاق دےگا ، تاکہ وہ زوج ِاول کےلئےحلال ہوجائےمکروہ ہے،جس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،البتہ بغیرکسی شرط کےا س کےساتھ نکاح کرنابلاشبہ جائزاور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ الایۃ(البقرۃ:230)۔
و فی صحیح البخاری : قال الليث ، عن نافع : كان ابن عمر إذا سئل عمن طلق ثلاثا قال : لو طلقت مرة أو مرتين ، فإن النبي صلى الله عليه و سلم أمرني بهذا ، فإن طلقتها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غيرہ "(5264)۔
و فی الدرالمختار : (قال : امرأته طالق و لم يسم و له امرأة) معروفة طلقت امرأته استحسانا(3/292)۔
و فی ردالمحتار : (قوله و لم يسم) أما لو سماها فكذلك بالأولى ، و يقع على التي عناها أيضا حتى لو كانت زوجته .(3/292)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69436کی تصدیق کریں
0     523
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات