کفر و موجب کفر

متعدد کفریہ کلمات کہنے کے بعد ایک بار توبہ کرنا کافی ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
69350
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

متعدد کفریہ کلمات کہنے کے بعد ایک بار توبہ کرنا کافی ہے یا نہیں؟

السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ ایک غیر شادی شدہ شخص سے سات آٹھ کفریہ الفاظ نکل گئے اور اس نے ایک ایک کر کے توبہ نہیں کی ، بلکہ سب کفریہ الفاظ کی ایک ساتھ توبہ کی اور کلمہ طیبہ پڑھا ، کیا اس طرح توبہ درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی شخص کی زبان سے غیر ارادی طور پرغلطی سے کوئی کفریہ کلمہ نکل جاتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ دائرۂ اسلام سےخارج نہیں ہوتا ، البتہ اگر کوئی شخص بالقصد و اراده متعدد کفریہ کلمات کہہ دے ، تو ایسی صورت میں ہر ہر کفریہ کلمہ کیلئے بار بار تجدیدِایمان کی ضرورت نہیں ، بلکہ سب کی طرف سے ایک بار کلمہ طیبہ پڑھ کر تجدیدِ ایمان کافی ہے ، تاہم مذکور شخص کو اپنے اس عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ کیلئے کفریہ کلمات کہنے سے مکمل اجتناب لازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مرقاة المفاتيح : (و عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله - صلى الله عليه و سلم - التائب من الذنب) أي: توبة صحيحة (كمن لا ذنب له) أي : في عدم المؤاخذة،بل قد يزيد عليه بأن ذنوب التائب تبدل حسنات اھ (4/1636).
و فی ردالمحتار : و في جامع الفصولين ، روى الطحاوي عن أصحابنا لايخرج الرجل من الإيمان إلا جحود ما أدخله فيه ثم ما تيقن أنه ردة يحكم بها و ما يشك أنه ردة لا يحكم بها إذ الإسلام الثابت لا يزول بالشك مع أن الإسلام يعلو وينبغي للعالم إذا رفع إليه هذا أن لا يبادر بتكفير أهل الإسلام مع أنه يقضي بصحة إسلام المكره (الی قوله) ثم قال في البحر و الحاصل : أن من تكلم بكلمة للكفر هازلا أو لاعبا كفر عند الكل و لا اعتبار باعتقاده كما صرح به في الخانية و من تكلم بها مخطئا أو مكرها لا يكفر عند الكل،و من تكلم بها عامدا عالما كفر عند الكل و من تكلم بها اختيارا جاهلا بأنها كفر ففيه اختلاف . اهـ (4/224).
و فیه ایضاً : (قوله و في الخامس بهما مع التبري إلخ) ذكر ابن الهمام في المسايرة ، أن اشتراط التبري لإجراء أحكام الإسلام عليه لا لثبوت الإيمان فيما بينه و بين الله تعالى ، فإنه لو اعتقد عموم الرسالة وتشهد فقط كان مؤمنا عند الله تعالى اهـ .(4/227).
و فی الدرالمختار : (و كل مسلم ارتد فتوبته مقبولة إلا) جماعة من تكررت ردته على ما مر، اھ(4/231).
و فیه ایضاً : فيكتفي في الأولين بقول لا إله إلا الله ، و في الثالث بقول محمد رسول الله ،و في الرابع بأحدهما ، و في الخامس بهما مع التبري عن كل دين يخالف دين الإسلام بدائع و آخر كراهية الدرر ، اھ (4/227)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69350کی تصدیق کریں
0     1498
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات