پرورش و تربیت

میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

فتوی نمبر :
69263
| تاریخ :
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

میری طلاق میرے حمل کے دوران ہوئی تھی اور میرا بیٹا بھی ہوگیا ہے ، مجھے اس کو اس کے والد کو ہی دینا تھا ابھی میرے پاس ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ مجھے اپنے بیٹے کو اس کے والد کو دینا چاہئے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کی صورت میں بچے کی عمر سات سال ہونے تک پرورش کی زیادہ حقدار شرعاً بچے کی ماں ہے بشرطیکہ وہ اس دوران بچے کے کسی غیر ذی محرم سے نکاح نہ کرے اور اس دوران بچے پر آنے والے تمام اخراجات کی ذمہ داری بچے کے والد پر لازم ہوگی ، جبکہ بچے کی عمر سات سال کو پہنچنے پر اگر والد بچے کو اپنی تحویل میں لینا چاہے ، تو اسے تحویل میں لے سکتا ہے ، تاہم اگر والدہ باہمی رضامندی سے بچے کی عمر سات سال ہونے سے پہلے اپنا حقِ پرورش چھوڑ کر بچہ والد کی تحویل میں دینا چاہے ، تو اس کا بھی اسے اختیار ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : أحق الناس بحضانة الصغير حال قيام النكاح أو بعد الفرقة الأم إلا أن تكون مرتدة أو فاجرة غير مأمونة كذا في الكافي. سواء لحقت المرتدة بدار الحرب أم لا، فإن تابت فهي أحق به كذا في البحر الرائق ( الی قولہ ) وإنما يبطل حق الحضانة لهؤلاء النسوة بالتزوج إذا تزوجن بأجنبي، فإن تزوجن بذي رحم محرم من الصغير كالجدة إذا كان زوجها جدا لصغير أو الأم إذا تزوجت بعم الصغير لا يبطل حقها كذا في فتاوى قاضي خان الخ۔ ( الباب السادس عشر فی الخضانۃ ج ۔ 1 ص ۔ 541 ط ۔ ماجدیہ )۔
وفی التاتارخانیۃ : ان الام احق بالغلام ما لم یبلغ سبع سنین او ثمانین سنین وفی الکافی : والفتوی علی سبع سنین الخ ( الفصل الثلاثون ج ۔ 4 ص۔ 90 ط ۔ ادارۃ القرآن)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69263کی تصدیق کریں
2     995
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بیٹی کا باپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کے مرتد ہونےکے بعد بیٹی کس کے پاس رہےگی ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • نا محرم لڑکیوں سے تعلق رکھنے والے بیٹے کی شادی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات