طلاق

دو طلاقیں دینے اور رجوع کرنے کے بعد تیسری طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
69221
| تاریخ :
2023-11-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو طلاقیں دینے اور رجوع کرنے کے بعد تیسری طلاق دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے سات، آٹھ سال پہلے لڑائی جھگڑے میں اپنی بیوی کو دوبار طلاق دی ، یہ جملہ" میں نےتمہیں طلاق دی" دوبار کہا ، پھر بھی ہم میاں بیوی کی طرح رہتے رہے ، اب ایک ہفتہ پہلے پھر ہماری لڑائی ہوئی تو میں نے دوبار یہ جملہ " میں نےتمہیں طلاق دی "دوبار کہہ دیا ہے ،اب ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟تین طلاقیں ہو گئی ہیں یا رجوع کی گنجائش ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل نے سات، آٹھ سال قبل لڑائی جھگڑے کے دوران جب اپنی بیوی کو مذکور الفاظ "میں نے تمہیں طلاق دی " دو مرتبہ کہہ دیے تھے تو اس سے سائل کی بیوی پر دو طلاق رجعی واقع ہو چکی تھیں ، چنانچہ اس کے بعد اگر دوران عدت دونوں میاں بیوی کی طرح رہنے لگے ہوں ، تو اس سے شرعاً رجوع بھی ہو چکا تھا، اور دونوں کا میاں بیوی کی طرح رہنا بھی درست تھا ، تاہم آئندہ کیلئے سائل کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیا ر تھا ، لیکن جب حالیہ لڑائی جھگڑے کے دوران سائل نے دوبارہ اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " میں نے تمہیں طلاق دی " دوبار کہہ دیے تو اس سے سائل کی بیوی پر بقیہ ایک طلاق بھی واقع ہوکر مجموعی طورپر تینوں طلاقوں کے ذریعے حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اور بقیہ ایک طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہو چکی ہے ،چنانچہ اب رجوع نہیں ہو سکتا اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح ہو سکتا ہے ، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ،
اور حلالہ شرعیہ یہ ہےکہ عورت اپنےشوہرسےعلیحدگی اورعدتِ طلاق گزارنےکےبعدبغیرکسی شرط کےکسی دوسرے مسلمان سےنکاح کرے اور حقوقِ زوجیت اداکرے،چنانچہ اگر وہ دوسراشخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری(جو کہ حلالہ شرعیہ کےتحقق کےلئے ضروری ہے) کےفوراً بعد یا پھرازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعدطلاق دیدے،یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آناچاہے،اورپہلاشوہربھی اس کورکھنےپررضا مند ہو،تونئے مہرکےساتھ دوگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدنکاح کرکے باہم میاں بیوی کی حیثیت سےزندگی بسرکرسکتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کےساتھ کرناکہ زوج ثانی بیوی کونکاح کےبعدطلاق دےگا،تاکہ وہ زوج اول کےلئے حلال ہوجائےمکروہ ہے،جس پر احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،البتہ بغیرکسی شرط کےا س کےساتھ نکاح کرنابلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی:{فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ} [البقرة: 230]۔
و فی الفتاوی الھندیۃ : و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (1/473)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69221کی تصدیق کریں
0     1204
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات