طلاق

نفسیاتی آدمی کی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
69193
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نفسیاتی آدمی کی طلاق کا حکم

میری ایک ذہنی کیفیت ہے ، میرے ذہن میں کوئی خیال آجائے تو اس پر پوری کہانی بنانے لگتاہوں ، اور اس میں اتنا غائب ہوجاتا ہوں کہ میرے سامنے کیا چل رہا ہے اس کا خیال ہی نہیں رہتا ، ایسی کیفیت میں بنا اختیار کے میں اپنا سر ہلاتا ہوں ، اپنے ہاتھ سے اشارے کرتا ہو ں ، اور جو بات ذہن میں چل رہی ہو بلا اختیار کبھی زبان پر بھی آجاتی ہے ( بنا آواز کے ہونٹ ہلتے ہیں ) ایسے میں اگر ذہن میں طلاق کا خیال چل رہاہو اور زبان پہ بلا اختیار الفاظ طلاق آجائیں تو کیا اس سے طلاق ہوتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تخیلات کی دنیا میں گم ہوکر غیر ارادی طور پر ہونٹ ہلاتے وقت اگر الفاظ طلاق ادا ہونے کا شبہ ہوجائے ، تو اس سے شرعاً طلاق واقع نہیں ہوتی ، البتہ اس طرح کیفیت سے انسان مستقل طور پر وہم اور وساوس کی بیماری کا شکار ہوسکتاہے ، اس لئے اس طرح کی کیفیت اور تخیلات کو مزید تقویت دینے کی بجائے کسی دوسرے کام میں مصروف ہوکر اُسے فی الفور ختم کرنے کی کوشش کر نی چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار : ادنی ( الجھر اسماع غیرہ ) و ( ادنی المخافتۃ اسماع نفسہ ) ( و یجری ذلک ) المذکور ( فی کل ما یتعلق بنطق ، کتسمیۃ علی الذبیحۃ و وجوب سجدۃ التلاوۃ و عتاق و طلاق و استثناء ) و غیرھا فلو طلق او استثنی و لم یسمع نفسہ لم یصح فی الاصح الخ ( ج 1 ص 534 – 535 کتاب الصلاۃ باب صفۃ الصلاۃ ط : ایچ ایم سعید ) و فی مراقی الفلاح : فالسماع شرط فیما یتعلق بالنطق بالسان ، التحریمۃ و القراءۃ السریۃ ( الی قولہ ) و الطلاق و استثناء و الیمین و النذر و الاسلام و الایمان حتی لو اجری الطلاق علی قلبہ و حرک لسانہ من غیر تلفظ یسمع لایقع و ان صحح الحروف الخ ( ص 198 – 199 کتاب الصلاۃ باب شروط الصلاۃ و ارکانھا ط : دارالخیر ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69193کی تصدیق کریں
0     1167
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات