کفر و موجب کفر

اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کے متعلق برے وساوس کے آنے کا حکم

فتوی نمبر :
69064
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کے متعلق برے وساوس کے آنے کا حکم

مفتی صاحب! اللہ اور رسولﷺ کے بارے میں گندے خیالات اور وسوسوں کا آنا کیسا ہے؟ میں بہت گھبراتا ہوں ، اس سے کئی دفعہ ایسے لگتا ہے کہ میرا ایمان نہ چلا جائے ، یا میرا ایمان چلا گیا ،نماز میں بھی ایسے خیالات اور وسوسے آتے ہیں ، اور نماز کے بغیر بھی ، آپ سے درخواست ہے کہ اس کا جواب جلد از جلد دیں آپ کی مہربانی ہوگی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غیر ارادی طور پر خیالات اور وسوسے آنے سے انسان دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا ، چاہے اس طرح کے وسوسے نماز کے دوران آئیں یا عام حالات میں ، البتہ سائل کے دل میں جب اس طرح کے وسوسے آئیں تو اُنہیں برا سمجھے اور ذہن سے نکال کر کسی دوسرے کام میں مشغول ہو جائے ، ان وساوس کی طرف بالکل بھی دھیان نہ دے ، نیز سائل کو چاہیئے کہ طہارت کا خاص خیال رکھے ، اور اس کے ساتھ سورۂ مومنون کی آیت نمبر ۹۷ اور ۹۸ (رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ (۹۷) وَ أَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ (۹۸) بکثرت پڑھا کرے ، إن شاء اللہ تعالیٰ اس سے فائدہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح : عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : جاء ناس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم إلى النبي صلى الله عليه و سلم فسألوه : إنا نجد في أنفسنا ما يتعاظم أحدنا أن يتكلم به . قال : أو قد وجدتموه قالوا : نعم . قال : ذاك صريح الإيمان۔الحدیث (1/26)۔
و فیه أیضاً : عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا يزال الناس يتساءلون حتى يقال هذا خلق الله الخلق فمن خلق الله ؟ فمن وجد من ذلك شيئا فليقل : آمنت بالله و رسله۔الحدیث (1/26)۔
و فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح : و قيل المعنى أن الوسوسة أمارة الإيمان ؛ لأن اللص لا يدخل البيت الخالي۔اھ (1/137)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69064کی تصدیق کریں
0     1955
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات