طلاق

ڈرانے و دھمکانے کی نیت سے " میں نے تمہیں طلاق دی" کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
68913
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ڈرانے و دھمکانے کی نیت سے " میں نے تمہیں طلاق دی" کہنے کا حکم

میرے بھائی نے بھابھی کو جھگڑے کے دوران ایک بار طلاق بول کے دی کہ”تم مجھ پر طلاق ہو “ جوکہ انہوں نے سنی ، اور ایک بار لکھ کے دی کہ” میں نے تمہیں طلاق دی“ جو انہوں نے نہیں پڑھی ،اس کے بعد تین ماہ بعد دوبارہ جھگڑا ہوا اور بھائی نے تین طلاقیں دیں ” میں نےتمہیں طلاق دی“ اور جب ابو نے پوچھا تو کہا کہ میں نے دل میں نیت کی تھی کہ میں جو بھی کہہ رہا ہو صرف ڈرانے کیلئے کہہ رہا ہوں ، تاکہ جھگڑا ختم ہوجائے اور میرے الفاظ صرف زبان سے ادا ہوئے ، میں نے دل میں انہیں تسلیم نہیں کیا ، اس پر ر وشنی ڈالیں کہ طلاق ہوئی یا نہیں؟
نوٹ: طلاق کیلئے مذکور الفاظ استعمال کیے پہلی طلاق کے وقت کہ تم مجھ پر طلاق ہو ، دوسری طلاق کے الفاظ ” میں نے تمہیں طلاق دی “ اور پھر اکھٹے تین طلاقیں مذکور الفاظ سے دیں کہ” میں نے تمہیں طلاق دی“.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سائلہ کے بھائی نے پہلی دفعہ زبانی اور تحریری طلاق کے بعد دورانِِ عدت رجوع کرلیا تھا یا نہیں تا کہ اسکے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر سوال میں درج کردہ بیان واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ،اور سائلہ کے بھائی نے پہلی دفعہ زبانی اور تحریری طلاق کے بعد دورانِِ عدت رجوع بھی کرلیا ہو، تو ایسی صورت میں سائلہ کی بھابھی پر مجموعی طور پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی اب رجوع نہیں ہوسکتا اور نہ ہی بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقد نکاح ہوسکتا ہے ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے،جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ (البقرہ:230)۔
و فی سنن ابی داؤد : عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ ﷺ قال ثلٰث جدھن جد و ھزلھن جد النکاح و الطلاق و الرجعۃ اھ(1/ 305)۔
وفی الدرالمختار : و لو كتب على و جه الرسالة و الخطاب ، كأن يكتب يا فلانة : إذا أتاك كتابي هذا فأنت طالق طلقت بوصول الكتاب جوهرة. اھ(3/ 246)
و فی الهداية : ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ او ثنتيين فی الامة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها او يموت عنها ۔ اھ (2/ 409)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68913کی تصدیق کریں
0     1103
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات