ملازمت

ٹیکس فرم میں ملازمت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
68772
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ٹیکس فرم میں ملازمت کرنے کا حکم

السلام علیکم !مفتیانِ کرام میرا آپ سے سوال ٹیکس فرم میں کام کرنے سے متعلق ہے، میں جس فرم میں کام کر رہا ہوں، اس کا مالک خود فرماتے ہیں کہ کچھ کلائنٹ کا ٹیکس ۵۰ لاکھ کے قریب بنتا ہے، لیکن انکم اور پروفٹ وغیرہ کو کم ظاہر کر کے یہ ٹیکس ۵ لاکھ تک ظاہر کرتے ہیں، تا کہ ٹیکس کم دینا پڑے، اور اس کلائنٹ کی اور ٹیکس وصول کرنے والے ادارے کے بندے کی آپس میں ملاقات کروا دیتے ہیں، اور وہ کلائنٹ اس بندے کو ۱۰ لاکھ دے دیتا ہے، یعنی کے رشوت، اب میں اس رشوت میں ملوث تو نہیں ہوتا، لیکن میرا دل مطمئن نہیں،کہ میں اس کام کا حصہ تو بن رہا ہوں نا،اب آپ بتائیں کہ کیا اس فرم میں کام کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ اور اسلام میں مسلمان سے ٹیکس لینے کے بارے میں بھی بتائیں،جزاک اللہ خیرا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور فرم میں سائل کی ملازمت کاتعلق اگرجائز امور کی انجام دہی سے ہو ، سائل ازخود کسی قسم کے ناجائز معاملے میں ملوّث نہ ہو توایسی صورت میں سائل کیلئے مذکور فرم میں ملازمت کی گنجائش ہے ،تاہم اگر سائل کو دلی اطمینان نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کوشکوک وشبہات سے پاک کوئی ذریعۂ آمدن تلاش کرنا چاہیئے ،اور یہ زیادہ بہتر ہے ، جبکہ کسی بھی اسلامی مملکت اورریاست کیلئے ملکی انتظامی امور چلانے ، غریب ومساکین کی امداد کرنے ، سرحدوں کی حفاظت ،تعلیمی اداروں اورسڑکوں کی تعمیر اوردیگر عوامی مفاد کےلئے ٹیکس عائد کرنے کی شرعاً اجازت ہے بشرطیکہ عائد کیاجانے والا ٹیکس لوگوں کی وسعت سے زیادہ نہ ہو اور ٹیکس کی رقم کو مملکت کے انتظامی امور میں واقعۃً صرف بھی کیا جاتا ہو اور اسے مناسب طرز وطریق سے وصول بھی کیا جاتا ہو چنانچہ ملکی وعوامی مفاد کی خاطر جو ٹیکس عائد کیا جائے تو عوام کے لئے ایسے ٹیکسوں کی ادائیگی کرنی لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیہ: الخراج والجزية، وما صولح عليه بنو نجران من الحلل وبنو تغلب من الصدقة المضاعفة، وما أخذه العاشر من المستأمنين وتجار أهل الذمة كذا في السراج الوهاج. وتصرف تلك إلى عطايا المقاتلة وسد الثغور وبناء الحصون ثمة، وإلى مراصد الطريق في دار الإسلام حتى يقع الأمن عن قطع اللصوص الطرق، وإلى إصلاح القناطر والجسور، كذا في محيط السرخسي. وإلى كري الأنهار العظام التي لا ملك لأحد فيها كالجيحون والفرات ودجلة كذا في شرح الطحاوي. وإلى بناء الرباطات والمساجد وسد البثق (1) وتحصين ما يخاف عليه البثق، وإلى أرزاق الولاة، وأعوانهم والقضاة والمفتين والمحتسبين كذا في محيط السرخسي والمعلمين والمتعلمين كذا في السراج الوهاج. ويصرف إلى كل من تقلد شيئا من أمور المسلمين، وإلى ما فيه صلاح المؤمنين كذا في محيط السرخسي.(1/191)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68772کی تصدیق کریں
0     1081
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات