طلاق

اسٹامپ فروش کے پاس جاکر تین طلاقیں لکھوانے کا حکم

فتوی نمبر :
68251
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

اسٹامپ فروش کے پاس جاکر تین طلاقیں لکھوانے کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
بعد از سلام علماءِ کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ سائل نے(اسلام الدین ولد شہاب الدین) کا اپنی بیوی(فرحانہ قمر بنت قمر الدین) کے ساتھ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے تنگ آکر طلاق دینے کا فیصلہ کیا،سائل اسٹامپ پیپر لکھنے والے کے پاس چلا گیا اور یہ تحریر لکھوائی جو کہ ساتھ لگا دی گئی ہے،تحریر لکھاتے وقت میں نے اپنی بیوی کو فون کیا کہ آپ بھی آجاؤ تو بیوی نے کہامیں کھانا بنا رہی ہوں ،آدھے گھنٹے بعد آؤنگی لیکن وہ نہ آئی،میں نے جب تحریر لکھوا لی دستخط انگوٹھا لگا دیا ،تو جب گھر کی طرف روانہ ہو رہا تھا تو مجھے اپنی بیوی پر رحم آ گیا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق نہیں دوں گا ، اور نہ اسے تحریر دوں گا ،جب میں گھر پہنچا تو بیوی نے مجھ سے پوچھا کہ طلاق نامہ لکھوا لیا ہے ؟ تو میں نے اس کو جواب دیا ہاں لکھوا دیا ہے اور یہ کہہ کر میں گھر سے باہر نکل گیا ،میں نے اس کو ابھی تک یہ تحریر نہیں دکھائی ہے اور نہ اس نے دوبارہ پوچھا ہے، اور ابھی تک میں نے اسے منہ سے طلاق بھی نہیں دی ہے۔
آپ حضرات شریعت کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں کہ اس تحریر لکھنے سے میری بیوی کو طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟ اگر ہو گئی ہے تو کونسی طلاق واقع ہوئی ہے؟آپ حضرات کی بہت مہربانی ہو گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس طرح زبانی طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے،اسی طرح تحریری طور پر طلاق دینے سے یا پہلے سے تحریر شدہ طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے،لہذا سائل نے جب منسلکہ طلاق نامہ بنوا کر اس پر دستخط کر دیے ،اگرچہ زبان سے طلاق نہ دی ہو اور نہ ہی بیوی کو طلاق نامہ دیا ہو ، تب بھی سائل کی بیوی پر طلاق نامہ میں درج تینوں طلاقیں واقع ہو کرحرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا ،لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں،ورنہ دونوں سخت گناہگار ہونگے، جبکہ سائل کی بیوی ایامِ عدت گزرنےکے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہُ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہ"(سورة البقرة)۔
و فی سنن أبي داود : عن عائشة قالت : سئل رسول الله صلى الله عليه و سلم ، عن رجل طلق امرأته - يعني ثلاثا - فتزوجت زوجا غيره ، فدخل بها ، ثم طلقها قبل أن يواقعها أتحل لزوجها الأول؟ قالت : قال النبي صلى الله عليه و سلم : «لا تحل للأول حتى تذوق عسيلة الآخر ، و يذوق عسيلته (2/ 294)۔
و فی رد المحتار :"و إن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو". اھ(3/246)۔
و فی الہندیۃ : الكتابة على نوعين مرسومة و غير مرسومة و نعني بالمرسومة أن يكون مصدرا و معنونا مثل ما يكتب إلى الغائب و غير موسومة أن لا يكون مصدرا و معنونا و هو على وجهين مستبينة و غير مستبينة فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة و الحائط و الأرض على وجه يمكن فهمه و قراءته و غير المستبينة ما يكتب على الهواء و الماء و شيء لا يمكن فهمه و قراءته ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق و إن نوى و إن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق يقع و إلا فلا و إن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق و تلزمها العدة من وقت الكتابة الخ .(1/378)۔
و فیہا ایضاً : رجل استكتب من رجل آخر إلى امرأته كتابا بطلاقها و قرأه على الزوج فأخذه و طواه و ختم و كتب في عنوانه و بعث به إلى امرأته فأتاها الكتاب و أقر الزوج أنه كتابه فإن الطلاق يقع عليها . (کتاب الطلاق، الباب الثاني في إيقاع الطلاق، الفصل السابع في الطلاق بالألفاظ الفارسية، ج: 1/ صفحہ: 379)۔
و فیہا ایضاً : و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ(الی قولہ)لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا کذا فی الھدایہ اھ(1/506)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طلحہ سرتاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68251کی تصدیق کریں
1     790
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات