مذهبی شخصیات

ائمہ حرمین کس کے مقلد ہیں؟

فتوی نمبر :
6799
| تاریخ :
ادیان و فرق / شخصیات / مذهبی شخصیات

ائمہ حرمین کس کے مقلد ہیں؟

السلام علیکم ورحمۃ الله و برکاتہ مفتی صاحبان !
۱۔ حضرت: امامِ حرم حنبلی ہیں یا نہیں ؟ چار اماموں میں سے وہ کسی کو مانتے ہیں یا نہیں ؟ منسلکہ ورق میں آپ خط کشیدہ الفاظ دیکھ لیں ۔ اہل حدیث لکھا ہوا ہے اور یہ مکہ اور مدینہ کے اماموں کے خط ہیں، مجھے اطمینان دلائیں کہ علماءِ دیوبند ہی اہلسنت ہیں اور اہلحدیث در حقیقت کچھ اور ہیں ۔ اس لنک پر دیکھیں کہ سعودیہ کے شیخ پاکستان کے اہل حدیث کے مدرسہ میں نعرے لگا رہے ہیں، یہاں کیا کہیں گے کہ سعودیہ کے شیخ ان کی چال بازیوں سے بے خبر ہو کر وہاں گئے یا کوئی اور بات ہے ؟
۲۔ حضرت میرے بھائی کو میں نے اہلحدیث کی کچھ ٹوٹی پھوٹی باتیں بتائیں اور اس نے خود ہی تحقیق شروع کر دی اور کہتا ہے میں سلفی ہوں ، صرف مسلمان ہوں ۔ تم اندھے مقلد ہو۔ وہ مجھے بھی تحقیق کی دعوت دیتا ہے ۔ حالانکہ وہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت بر کا تھم کے خلیفہ جناب فیروز میمون دامت برکاتھم سے جڑا تھا اور میری وجہ سے اس نے رشتہ توڑ دیا، اور میں بھی ابھی تک حضرت والا کے غلام سے تعلق رکھتا ہوں۔
۳۔ حضرت ایک اہلحدیث نے مجھ کو گمراہ کہا اور اسلاف اور سنت کے راستوں سے توڑ دیا۔ مگر اب میں پھر علماءِ دیو بند سے جڑ گیا ہوں ۔ حضرت میری راہنمائی فرمادیجیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ا۔ جی ہاں ! ائمہ حرمین حنبلی ہیں۔ وہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے مقلد ہیں۔
قرآن مجید نے صحابہ کرام کو معیار حق قرار دیا ہے اور سرکار دو عالم نے نجات یافتہ گروہ کی علامت یہ بتائی ہے کہ وہ آپ ﷺ واصحاب کرام کے طریقہ پر کاربند ہوگا۔ اس لحاظ سے اہل سنت و الجماعت کا مصداق ہر وہ گروہ ہو گا جو عقائد و اعمال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا متبع ہوگا ۔ برصغیر پاک و ہند میں علماءِ دیو بند بحمد اللہ اس معیار پر پورے اترتے ہیں، اس لیے یہ کہا جا سکتا ہےکہ برصغیر میں اہل سنت و الجماعت کا صحیح مصداق علماءِ دیوبند ہی ہیں۔ جبکہ غیر مقلدین وہ سلف صالحین خصوصاً امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو طعن و تشنیع کرتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ کو تراویح کے سلسلہ میں بدعتی بتلاتے ہیں۔ مقلدین کو مشرک سمجھ کر مقابلہ میں اپنا لقب مؤحد رکھتے ہیں ۔ معاذ اللہ استغفر اللہ خدا تعالیٰ کو عرش پر بیٹھا ہوا مانتے ہیں ۔ علی ہذا القیاس یہ لوگ ان جیسے بہت سے عقائد باطلہ رکھتے ہیں۔ جن کی بناء پر یہ قطعاً اہلسنت والجماعت کا مصداق نہیں ۔
جہاں تک تعلق ہے عرب شیوخ کے اہل حدیث کے مدارس میں آنے کا تو اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ لوگ رفع یدین وغیرہ کے ذریعہ ان لوگوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ ہم تمہارے مسلک کے ہیں۔ دوسرے یہ کہ ان کے مسلک و فکر سے وابستہ بہت سے لوگ حرمین شریفین میں موجود ہیں۔ جو کہ عرب کی طرح اپنے آپ کو سلفی کہلاتے ہیں حالانکہ یہاں کے غیر مقلد اور وہاں کے سلفی میں زمین آسمان کا فرق ہے، لیکن اس کے باوجود ان میں سے جب کوئی پاکستان آتا ہے تو سلفی کے نام پر اسے ان مدارس کا دورہ کرایا جاتا ہے ۔ اس سے یہ لوگ ایک تیر سے دو شکار کرتے ہیں۔ ان عربوں کو یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہم پاکستان میں سلفیت کا پرچار کر رہے ہیں ، جس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور سادہ لوح عوام کو یہ تاثر دیتے ہیں کہ عرب علماء ہمارے ساتھ ہیں ۔
۲۔ جب سائل کو خود مکمل معلومات نہیں تھیں تو اسے چاہیئے تھا کہ اپنے بھائی کو اپنے پاس موجود ناقص معلومات فراہم کرنے کے بجائے اسے کسی مستند عالم دین کے پاس لے جاتا اور اس سے بھائی کی تشفی کرواتا ۔ سائل کے بھائی کا یہ کہنا کہ " وہ خود تحقیق کرتا ہے " درست نہیں۔ اس لیے کہ خود تحقیق تو وہ شخص کر سکتا ہے جس کے پاس اتنی استعداد ہو کہ وہ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کو ان کے اصل ماخذ سے سمجھ سکے۔ نیز اس کے پاس اتنا علم ہو کہ کسی ایک مسئلہ میں وارد شدہ تمام احادیث اس کے سامنے ہوں۔ اس کے علاوہ اور بہت سی چیزیں ہیں جن کو جانے اور پیش نظر رکھے بغیر کی گئی تحقیق ہدایت کے بجائے گمراہی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ اس لیے سائل اور اس کے بھائی کو اس قسم کی تحقیق سے احتراز چاہئیے ۔
۳۔ خود بھی حضرت حکیم صاحب مدظلہم کی مجالس میں شرکت اور ان کے مواعظ کے مطالع کا التزام کریں اور بھائی کو بھی حضرت کی مجالس میں لے جایا کریں ۔ اس کے علاوہ غیر مقلدین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور ان کے شبہات کے جوابات معلوم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل کتب کا مطالعہ کریں۔ ۱۔ تجلیات صفدر (مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی) ۲۔ مجموعہ رسائل مولانا اوکاڑوی ۳۔ حدیث اہلحدیث انوار خورشید۔ ۴۔ مجموعہ مقامات مولانا اسعد مدنی۔ ان کے علاوہ مندرجہ _www.alittehad.org ذیل ویب سائٹ کا ورٹ کریں

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى، {وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِنْ لَا يَعْلَمُونَ } [البقرة: 13]
و في فتح القدير للشوكاني: وإذا قيل لهم آمنوا كما آمن الناس قالوا أنؤمن كما آمن السفهاء ألا إنهم هم السفهاء ولكن لا يعلمون (13) أي: وإذا قيل للمنافقين آمنوا كما آمن أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم من المهاجرين والأنصار (إلی قوله) وقد أخرج ابن أبي حاتم عن ابن عباس في قوله: وإذا قيل لهم آمنوا كما آمن الناس أي صدقوا كما صدق أصحاب محمد أنه نبي ورسول، وأن ما أنزل عليه حق اھ (1/ 51)
في مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن عمرو قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ليأتين على أمتي ما أتى على بني إسرائيل حذو النعل بالنعل حتى إن كان منهم من أتى أمه علانية لكان في أمتي من يصنع ذلك وإن بني إسرائيل تفرقت على ثنتين وسبعين ملة وتفترق أمتي على ثلاث وسبعين ملة كلهم في النار إلا ملة واحدة قالوا ومن هي يا رسول الله قال ما أنا عليه وأصحابي» . رواه الترمذي اھ (1/ 61)
و فيه ايضا : عن غرباض بن سارية قال قال النبي صلى الله عليه وسلم ذات يوم ( الى قوله) قال: «أوصيكم بتقوى الله والسمع والطاعة وإن كان عبدا حبشيا فإنه من يعش منكم يرى اختلافا كثيرا فعليكم بسنتي وسنة الخلفاء الراشدين المهديين تمسكوا بها وعضوا عليها بالنواجذ (1/ 58)
و فيه ايضا : وعن ابن مسعود قال: من كان مستنا فليسن بمن قد مات فإن الحي لا تؤمن عليه الفتنة. أولئك أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم كانوا أفضل هذه الأمة أبرها قلوبا وأعمقها علما وأقلها تكلفا اختارهم الله لصحبة نبيه ولإقامة دينه [ص:68] فاعرفوا لهم فضلهم واتبعوهم على آثارهم وتمسكوا بما استطعتم من أخلاقهم وسيرهم فإنهم كانوا على الهدي المستقيم. رواه رزين (1/ 67)
و في البحر : و في خبر عبد الله بن عمر عن النبي صلى اللہ علیه وسلم (الى قوله) فقيل له: يا رسول الله متى يعلم الرجل أنه من أهل السنة والجماعة؟ فقال: إذا وجد في نفسه عشرة أشياء فهو على السنة والجماعة: أن يصلي الصلوات الخمس بالجماعة، ولا يذكر أحدا من الصحابة بسوء وينقصه، ولا يخرج على السلطان بالسيف، ولا يشك في إيمانه، ويؤمن بالقدر خيره وشره من الله تعالى، ولا يجادل في دين الله تعالى، ولا يكفر أحدا من أهل التوحيد بذنب (الى قوله) وسئل أبو بكر القاضي عن الرجل هل يعلم أنه على مذهب أهل السنة والجماعة؟ فقال: إذا رجع علمه إلى كتاب الله، وإلى ما قاله السلف الصالح فهو على مذهب السنة والجماعة. (8/ 207)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): ولا شك أن فعل الصحابة حجة اھ (2/ 473)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 6799کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • انجینئر علی مرزا کے عقائد و نظریات کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 31
  • تبلیغی جماعت کے مشہور مقرر مولانا طارق جمیل صاحب کی تقاریر سننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 6
  • گمراہ شخص ریاض احمد گوھر شاھی کے فاسد عقائد

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 1
  • عشرہ مبشرہ کے نام

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 1
  • سلسلہ ادریسی بدری کا بانی شیخ امین راہ حق پر نہیں ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 1
  • ’’مجدد‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 0
  • حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 0
  • مولانا الیاس عطار قادری صاحب کے متعلق علماء حق کی کیا رائے

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • احمد رضا خان بریلوی کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • ’’نقشبندیہ اویسیہ‘‘ مولانا یاد والی کا عقیدہ

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • شیخ ناصر الدین البانی کے متعلق مؤقف

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • امام ابنِ تیمیہؒ کی شخصیت اور ان کی کتابیں پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے عقائد ونظریات

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘ اور ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے نظریات

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • عظیمی سلسلہ کے عقائد و نظریات

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • شیخ امین ملتانی کے عقائد اور ان کے بیانات سننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • کشف کیا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 2
  • ائمہ اربعہ میں سے کونسے امام تابعی ہیں اور دیگر کے کیا درجات ہیں

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • بابر چودھری سے متعلق

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • شیخ امین سے متعلق مؤقف

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • غلام احمد پرویز کے عقائد ونظریات اور اس کے پیروکار کو امام بنانا

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • ڈاکٹر عامر لیاقت مستند عالم دین ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • پیر ذوالفقار صاحب کے بیانات سننا

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • پیر ذوالفقار صاحب کو سننا

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • اہل حدیث حضرات کا محمد بن عبد الوھاب کی غیر مقلدیت کی طرف نسبت کرنا

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 2
Related Topics متعلقه موضوعات