السلام علیکم! میں شیخ أمین کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں جو کہ ملتان میں ہوتے ہیں، ان کا تعلق سلسلہ ادریسیہ سے ہے، میرے کچھ دوست وہاں جاتے ہیں اور ابھی وہ ان بزرگ سے بیعت ہوگئے ہیں اور اب وہ مستقل طور پر ان کے متبع ہیں، وہ مجھے بھی وہاں جانے کی دعوت دیتے ہیں، میں پہلے سے ہی کندیاں شریف والے خواجہ خان محمدصاحب سے بیعت ہوں، کیا میں ان بزرگ کی حقیقت جان سکتا ہوں؟
مذکور شخص کی ویب سائٹ /idreesia.houithuma.com میں موجود بیانات اور مختلف قسم کے دعاوی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص مغلوب الحال یا راہِ حق سے ہٹا ہوا ہے اور اپنے ماتحتوں کو بھی اسی راہ پر لگارہا ہے، اس لیے عام عوام کو اس کے بیانات اور اس کو مقتداء بنانے سے احتراز چاہیے۔
کما فی المشکوٰۃ: قال رسول اللہ ﷺ انّ اللہ لا یجمع امتی او قال امة محمد علی ضلالة وید اللہ علی الجماعة ومن شذ شذ فی النار۔ رواہ الترمذی۔ (ص۳۰)
وفیها ایضًا: عن ابن عمرؓ قال قال رسول اللہ ﷺ اتبعوا سواد الاعظم فانه من شذ فذ فی النار۔ (ص۳۰)
وفیها ایضًا: عن ابن سیرین قال ان هٰذا العلم فانظروا عمن تاخذون دینکم۔ (ص۳۳) واللہ اعلم بالصواب!