امام ابنِ تیمیہ کون تھے؟ کیا ان کے کتا بیں پڑھنا ٹھیک ہے؟
علامہ ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ ،حنبلی المسلک اور مجتہدانہ صفات کے حامل عالم تھے، ان کی کتب کا مطالعہ کرنا جائز اور درست ہے، مگر بعض مسائل میں ، وہ اپنے اجتہادی ملکہ کی وجہ سے ،دیگر ائمہ سے مختلف ہیں، ان مسائل میں جمہور کا اتباع چاہیے، جبکہ علامہ کے تفصیلی حالات جاننے کے لیے’’ تاریخِ دعوت و عزیمت‘‘ حصۂ دوم کا مطالعہ انتہائی مفید رہے گا۔ و اللہ أعلم بالصواب