مذهبی شخصیات

عظیمی سلسلہ کے عقائد و نظریات

فتوی نمبر :
20238
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / شخصیات / مذهبی شخصیات

عظیمی سلسلہ کے عقائد و نظریات

’’عظیمی‘‘ کون ہے؟ اس کے عقائد بیان فرمادیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’عظیمی ‘‘سلسلہ عظیمیہ کا مرشد جس کا پورا نام خواجہ شمس الدین ہے، جن کی تصویر کتابوں پر چسپاں بھی ہوتی ہے جو دوگناہوں کا عکاس ہے: (1)تصویر سازی و شہرت پسندی (2)ظاہری شکل وشباہت کا خلاف سنت و شریعت ہونا، نیز ان کی مجالس کی بعض کارگزاریوں سے مخلوط پروگراموں کا انعقاد اور اس پر مسرت کا اظہار اس پر مستزاد ہیں، جبکہ تصویر سازی جو موجب گناہ اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں ممنوع اور حرام ہے، اسے باعث برکت و افادیت قرار دینا ایسے امور ہیں جن سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ جمہور اہل سنت والجماعت کے راستے سے ہٹ کر اپنی ذاتی تحقیق پر اعتماد کرنے والا گروہ ہے، انہوں نے متشابہات کو دین کی بنیاد بنایا ہے اور محکمات کو چھوڑا ہے، حالانکہ دین کی بنیاد محکمات پر ہے، نیز اپنے کاموں کو نہ تومشورہ اور استخارہ سے شروع کرتے ہیں اور نہ ہی اہل علم کی تقلید کرتے ہیں، بلکہ قیاس عقلی سے کام چلاتے ہیں، اس سے بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ مذکور سلسلہ سے وابستہ گروہ گمراہی پر مبنی اور فسق وفجور کا مجموعہ ہے، ایسے لوگوں کی معاونت کرنے، ان کا ساتھ دینے اور ان کی اتباع کرنے سے احتراز واجب ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التفسير المظهرى: وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ أى غير ما هم عليه أجمعون من اعتقاد أو عمل الخ- (1 / 912)
و فی التفسير المظهرى: فى تحت قوله تعالى ﴿ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ﴾ ( إلی قولہ) يشتمل الفقهاء والعلماء والمشائخ بل اولى لانهم ورثة الأنبياء وخازنوا احكام اللّه واحكام رسوله- (1 / 828)
و فی صحيح البخاري: عن سعيد بن أبي الحسن قال كنت عند ابن عباس - رضي الله عنهما- إذ أتاه رجل فقال يا أبا عباس إني إنسان إنما معيشتي من صنعة يدي وإني أصنع هذه التصاوير فقال ابن عباس لا أحدثك إلا ما سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم يقول سمعته يقول من صور صورة فإن الله معذبه حتى ينفخ فيها الروح وليس بنافخ فيها أبدا الخ- (1 / 180) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 20238کی تصدیق کریں
1     2593
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • انجینئر علی مرزا کے عقائد و نظریات کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 31
  • تبلیغی جماعت کے مشہور مقرر مولانا طارق جمیل صاحب کی تقاریر سننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 6
  • گمراہ شخص ریاض احمد گوھر شاھی کے فاسد عقائد

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 1
  • عشرہ مبشرہ کے نام

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 1
  • سلسلہ ادریسی بدری کا بانی شیخ امین راہ حق پر نہیں ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 1
  • ’’مجدد‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 0
  • حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مذهبی شخصیات 0
  • مولانا الیاس عطار قادری صاحب کے متعلق علماء حق کی کیا رائے

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • احمد رضا خان بریلوی کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • ’’نقشبندیہ اویسیہ‘‘ مولانا یاد والی کا عقیدہ

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • شیخ ناصر الدین البانی کے متعلق مؤقف

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • امام ابنِ تیمیہؒ کی شخصیت اور ان کی کتابیں پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے عقائد ونظریات

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘ اور ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے نظریات

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • عظیمی سلسلہ کے عقائد و نظریات

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • شیخ امین ملتانی کے عقائد اور ان کے بیانات سننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • کشف کیا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 2
  • بابر چودھری سے متعلق

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • ائمہ اربعہ میں سے کونسے امام تابعی ہیں اور دیگر کے کیا درجات ہیں

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • شیخ امین سے متعلق مؤقف

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • غلام احمد پرویز کے عقائد ونظریات اور اس کے پیروکار کو امام بنانا

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • پیر ذوالفقار صاحب کے بیانات سننا

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • ڈاکٹر عامر لیاقت مستند عالم دین ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 0
  • پیر ذوالفقار صاحب کو سننا

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 1
  • اہل حدیث حضرات کا محمد بن عبد الوھاب کی غیر مقلدیت کی طرف نسبت کرنا

    یونیکوڈ   مذهبی شخصیات 2
Related Topics متعلقه موضوعات