براہ کرم مجھےمجدد کے بارے میں تفصیل سے بتائیں ۔
مجدد وہ شخص ہوتاہے جس کی تقریر و تحریر اور سعی و کوشش سے بدعات ختم ہو اور سنت کا شیوع ہو۔اور مردہ سنتوں کا حیاء ہو۔ یہ ایک آدمی بھی ہو سکتا ہے اور جماعت بھی۔
فی بذل المجھود: عن أبی علقمة عن ﺃبی ھریرة رضی اللہ عنه فیما ﺃعلم عن رسول اللہ صلی اللہ علیه و سلم: قال إن یبعث لھذا اﻷمة علی رﺃس کل مائة سنة من یجدد لھا دینھا (ج6ص103) ۔
وفیه ایضاً: من یجدد لھا ﺃی ھذہ اﻷمة دینھا ﺃی بین السنة من البدعة و یکثر العلم و یعزا ھلة و یقمع البدعة ویکثر أھلھا اھ (ج 6ص103)۔ واللہ اعلم بالصواب!