السلام علیکم ! مفتی صاحب! اس ویب سائٹ کے فتویٰ سیکشن کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اللہ تعا لیٰ آپ لوگوں کی محنت قبول فرمائیں۔
مفتی صاحب! میرا ایک دوست آج کل بہت مشہور عالم مولانا جو ڈاکٹر عامر لیاقت کے نام سے جانے جاتے ہیں، اُن کی بہت تعریف کرتا ہے ،میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ واقعی ڈاکٹر عامر لیاقت صحیح عقائد کے عالم ہیں اور کیا ہم اُن سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں؟
موصوف کے عقائد کے بارے میں ہمیں علم نہیں ، البتہ اتنی بات ہے کہ موصوف کسی مستند دینی ادارے کا فاضل اور باقاعدہ عالم دین نہیں ،اس لیے سائل کو چاہیے کہ دینی معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے کیلیے ان کے بجائے کسی معتبر عالم دین اور مستند مفتی کا انتخاب کرے ۔
ففی سنن أبي داود : فقال العرباض: صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم، ثم أقبل علينا فوعظنا موعظة بليغة (إلی قولہ) فقال «أوصيكم بتقوى الله والسمع والطاعة، وإن عبدا حبشيا، فإنه من يعش منكم بعدي فسيرى اختلافا كثيرا، فعليكم بسنتي وسنة الخلفاء المهديين الراشدين، تمسكوا بها وعضوا عليها بالنواجذ، وإياكم ومحدثات الأمور، فإن كل محدثة بدعة، وكل بدعة ضلالة»(4/ 201) و اللہ اعلم بالصواب!