السلام علیکم! مفتی صاحب! میرا یہ سوال ہے کہ ہمارے اکابر علماءِ دیوبند کا شیخ ناصر الدین البانی کے متعلق کیا مؤقف ہے؟ انہوں نے جو صحاحِ ستہ کی درجہ بندی کی ہے، جیسے صحیح ترمذی اور ضعیف ترمذی اسی طرح صحیح ابو داؤد اور ضعیف ابو داؤد، ان کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں کہ ہمیں وہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ اور یہ ہے کہ وہ چار اماموں میں سے کس کی تقلید کرتے ہیں اور ان کے عقائد اہلِ سنت والجماعت والے ہیں کہ نہیں؟
شیخ ناصر الدین البانی متشدد سلفی عالم ہیں ان کا مذکور طرزِ عمل اسی تشدد کا ایک واضح ثبوت ہے، جبکہ بعض اہلِ علم نے اس سلسلہ میں ان کی منصفانہ گرفت بھی فرمائی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب!