میری سب سے چھوٹی بہن کے شوہر کا تعلق ریاض احمد گوہر سے ہے جس کے بارے میں سب ہی کہتے ہیں کہ وہ کافر تھا اور اس نے مہدیت کا دعویٰ بھی کیا تھا، ہمارے گھر والے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ وہ اس سلسلے کو چھوڑ دے، ہم بہت پریشان ہیں کہ وہ کسی طرح راہِ راست پر آجائے، وہ کہتے ہیں کہ گوہر شاہی کے بارے میں فتویٰ لادو کہ وہ ٹھیک نہیں ہے تو میں اس کو چھوڑدوں گا، آپ سے گزارش ہے کہ اس بارے میں ہمیں مکمل تفصیل سے آگاہ کریں۔
واضح ہو کہ گوہر شاہی اور اس کے پیروکار اپنے غلط اور فاسد عقائد و نظریات کی بناء پر گمراہ جماعت ہے، اس لئے ان کے ساتھ میل جول رکھنا اگر انہیں راہِ راست پر لانے اور ان کی غلط فہمیاں دور کرنے کی غرض سے ہو جبکہ میل جول رکھنے والے شخص میں اس کی صلاحیت بھی ہو تو اس میں حرج نہیں، مگر بلاوجہ یا ان کو حق پر سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ میل جول رکھنا اور کسی قسم کے تعلقات قائم کرنا درست نہیں، اس سے بہرحال احتراز چاہئے۔ واللہ اعلم بالصواب