دار الافتاء جامعہ حمادیہ:
مولانا الیاس عطار قادری صاحب! (جو امیر دعوتِ اسلامی کہلاتے ہیں) کے متعلق علماء حق کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کا مقصد یہ ہے کہ دعوت اسلامی بظاہر اسی طریقے اور اسلوب کو اختیار کیے ہوئے ہے جس پر تبلیغی جماعت ہے، مثلاً تبلیغی جماعت کا گشت ہوتاہے، جبکہ دعوتِ اسلامی والے نیکی کی دعوت کرتے ہیں، اسی طرح تبلیغی جماعت کا ’’سہ روزہ‘‘ جبکہ دعوت اسلامی میں ’’تین روز کا قافلہ‘‘ ہوتاہے، پھر سالانہ اجتماع وغیرہ بھی ہوتاہے، میں نے پہلے بھی سوال پوچھا تھا آپ نے جواب نہیں دیا، ایک تجویز نوٹ فرمالیں کہ آپ اپنی ویب سائٹ میں براہِ مہربانی گزشتہ جاری کردہ فتاویٰ بھی شامل کریں، تاکہ عام لوگوں کو مسئلہ ڈھونڈ کر پڑھنا آسان ہوجائے۔
بریلوی مکتبِ فکر کے عقائد ونظریات تو کسی سے مخفی نہیں اور یہ گروہ بھی اسی مکتبِ فکر سے متعلق ہے، جو اپنے اندر شدت بھی رکھتاہے، تاہم مزید وضاحت کیلیے شہیدِ ناموسِ رسالت مولانا محمد یوسف لدھیانویؒ کی کتاب ’’اختلاف امت اور صراطِ مستقیم‘‘ کا مطالعہ کیجیے ان شاء اللہ مفید رہے گا۔واللہ اعلم بالصواب!