طلاق

کیا شوہر طلاق کے بدلے بیوی سے شادی پر آنے والے اخراجات کا مطالبہ کر سکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
67513
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا شوہر طلاق کے بدلے بیوی سے شادی پر آنے والے اخراجات کا مطالبہ کر سکتا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت ہے، اسکی شادی کو 8 مہینے ہوگئے ہیں ،لیکن اس کے شوہر نے اسکو آج تک نہ محبت سے بات کی ہے،نہ خرچہ وغیرہ دیتا ہے بلکہ اسکے شوہر کے باہر اور لڑکیوں کے ساتھ تعلق بھی ہے ،ابھی کچھ دنوں سے کھانا بھی بند کیا ہوا ہے تو عورت تنگ آکر اپنے والدین کے گھرچلی گئی ہے اور شوہر کو عورت کے والدین نے سمجھایا بھی ہے، لیکن وہ کہتا ہے میں ایسا ہی کرو نگا ،تو عورت کے والدین نے اس سے طلاق طلب کر لی ہے ،اور شوہر نے جو سونا اور کپڑے دیے تھے وہ واپس کردیے ہیں ،کچھ بھی عورت نے اپنے پاس نہیں رکھا لیکن شوہر کہہ رہا ہےکہ اس وقت تک طلاق نہیں دونگا جب تک جتنا پیسہ میں نے شادی میں خرچ کیا ہے ( یعنی 60 لاکھ یا 100 لاکھ اس نے خرچ کئے ہیں دعوت اور دیگر فنکشن وغیرہ میں) یہ مجھے واپس دے دو تب طلاق دونگا ، ویسے نہیں دونگا تو اس بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے ، تفصیل کے ساتھ جواب عطا فرمائیں ، کیا عورت کو مہر مقررہ کے علاوہ یہ پیسے بھی واپس کرنے ہیں یا نہیں ؟مہر میں جتنا سونا دیا تھا وہ واپس کردئیے ہیں اب پیسے مانگ رہے ہیں کیا ان پیسوں کا دینا بھی عورت پر لازم ہے اور ضروری ہے.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو ،تو شوہر کا مذکور طرز عمل شرعاً درست نہیں جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہا ہے ،لہذا شوہر پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرز عمل سے باز آکر بیوی کے نان ونفقہ وغیرہ اور دیگر حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کرے ،تاکہ طلاق اور علیحدگی تک نوبت نہ پہنچے ،لیکن اگر شوہر سمجھانے کے باوجود بھی اپنے رویے اور طرز عمل سے باز نہ آئے اور میاں بیوی کے درمیان نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں بیوی کیلئے شوہر سے طلاق یا خلع کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنا شرعاً جائز اور درست ہو گا ،چناچہ ایسی صورت حال میں شوہر کو چاہیئے کہ وہ بیوی کو لٹکا ئے رکھنے کے بجائے طلاق باالمال یا خلع کے ذریعے اسے اپنی زوجیت سے آزاد کردے ،لیکن اگر شوہر قصور وار ہو تو ایسی صورت میں اس کے لئے طلاق یا خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر کی واپسی یا شادی پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کرنا ناجائز عمل ہے ،جس سے شوہر کو اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

الفتاوى الهندية :إذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة ولزمها المال كذا في الهداية.(1/488)۔
وفیہ ایضاً :إن كان النشوز من قبل الزوج فلا يحل له أخذ شيء من العوض على الخلع وهذا حكم الديانة فإن أخذ جاز ذلك في الحكم ولزم حتى لا تملك استرداده كذا في البدائع.وإن كان النشوز من قبلها كرهنا له أن يأخذ أكثر مما أعطاها من المهر ولكن مع هذا يجوز أخذ الزيادة في القضاء كذا في غاية البيان.(1/488)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67513کی تصدیق کریں
0     1201
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات