امامت و جماعت

فرض پڑھنے کے بعد دوبارہ جماعت میں شامل ہونا

فتوی نمبر :
6694
| تاریخ :
2009-08-05
عبادات / نماز / امامت و جماعت

فرض پڑھنے کے بعد دوبارہ جماعت میں شامل ہونا

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں نے فرض نماز ادا کر لی ہے، بعد میں میرا دوست آتا ہے، کیا اس کے ساتھ دوبارہ اُس کے ثواب کے لۓ جماعت کراسکتا ہوں ؟ کیونکہ اس کے ساتھ نماز پڑھنے والا دوسرا کوئی موجود نہیں ، قرآن وحدیث کی روشنی میں مہربانی فرما کر جواب دے دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایک دفعہ وقت کے اندر اپنی فرض نماز پڑھ کر دوبارہ اسی نماز کی جماعت کرانا یا امام کے پیچھے پڑھنا جائز نہیں، البتہ ظہر اور عشاء کی نماز کے وقت نفل کی نیت سے آنے والے ساتھی کے ساتھ جماعت میں شریک ہو سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی خلاصة الفتاویٰ : و لا یصح اقتداء المفترض بالمتنفل و علی القلب یجوز اھ (۱/ ۱۴۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 6694کی تصدیق کریں
2     3048
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات