دفتر میں اگر کمپیوٹر پر دفتری کام فی الحال نہ ہو تو کمپیوٹر پر اپنا ذاتی کام کر سکتے ہیں یا نہیں کرسکتے ؟
اگر انتظامیہ کی طرف سے کمپیوٹر کو ذاتی کاموں کے لیئے استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو تو ملازم کے لیئے دفتری کاموں کے علاوہ کمپیوٹر کو اپنے ذاتی کاموں کے لیئےاستعمال میں لانا شرعاً درست نہیں،جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فى مشكاة المصابيح: وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى (2/889)
و في مرقاة المفاتيح: (لا يحل مال امرئ)أي:مسلم أو ذمي ( إلا بطيب نفس ) أي: بأمر أو رضا منه اھ(5/1974)
و فی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (لا يجوز لأحد التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته) الواردة في الدر المختار. فعليه إذا أراد شخص أن يبني بناء محاذيا لحائط بناء إنسان فليس له أن يستعمل حائط ذلك الشخص بدون إذنه حتى ولو أذنه صاحب الحائط فله بعدئذ حق الرجوع عن إذنه.(1/96)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0