ملازمت

ناجائز ذرائعِ آمدن والے ادارے میں, جائز کام کے شعبے میں ملازمت کرنا

فتوی نمبر :
66440
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ناجائز ذرائعِ آمدن والے ادارے میں, جائز کام کے شعبے میں ملازمت کرنا

میں ایک آرتھوپیڈک سرجن (ہڈی جوڑ اور عضلات کا سرجن) ہوں , ایک پرائیویٹ کلینک ہے جس کا بنیادی کام کاسمیٹک سرجری ( جسم کو خوبصورت بنانا بغرض علاج نہیں بلکہ بغرض خوبصورتی) کا ہے ,اس کلینک نے ایک نیا شعبہ کھولا ہے جو کہ آرتھوپیڈک کا ہے , اس شعبے کے تحت صرف وہ آپریشن ہوں گے جو کہ بغرضِ علاج ہوں گے نہ کہ بغرض خوبصورتی ,مثلا ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑنا یا کسی پٹھے کا واپس جوڑنا تاکہ جوڑ صحیح طور پر کام کر سکے , مجھے بحیثیت آرتھوپیڈک سرجن کے اس ادارے میں کام کرنے پر ماہانہ تنخواہ ملے گی اور اس بات کا اختیار ہوگا کہ اپنی مرضی سے میں آپریشن کروں یعنی کسی خاص آپریشن کو کرنے پر مجھے مجبور نہیں کیا جائے گا۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ تنخواہ میرے لئے حلال ہوگی کیونکہ اس ادارے کا ذریعہ آمدن بنیادی طور پر کاسمیٹکس سرجری سے ہے اگرچہ ان کے پاس ڈینٹل سرجری بھی ہوتی ہے جس میں بہت سارے آپریشن بغرضِ علاج کیے جاتے ہیں نہ کہ بغرضِ خوبصورتی تو اس ادارے کی آمدنی کا کچھ حصہ یہ بھی ہے -
وضاحت رہے کہ میرا کام کلی طور پر حلال ہے یعنی کہ میں کسی بھی ایسی سرجری میں ملوث نہیں ہوں گا جس کا تعلق جسم کی خوبصورتی بنانے سے ہو , آرتھوپیڈک کا شعبہ مکمل طور پر الگ ہے ۔ بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بنیادی کام اگر جائز اور حلال ہو ،یعنی آرتھوپیڈک سرجری ہو اور مذکور کلینک کے ذرائعِ آمدن میں یہ بھی شامل ہو تو سائل کے لئے مذکور کلینک میں ملازمت کرنا اور اس کام پر تنخواہ لینا شرعاً جائز ہے،البتہ چونکہ مذکور کلینک کا بنیادی کام ناجائز ہے اور اس کی اکثر آمدنی حرام ہے،لہذا سائل کو اگر دوسری جگہ ملازمت کا موقع ملے تو مذکور کلینک میں کام کرنے سے اجتناب بہتر ہے،تاکہ آمدن میں کسی قسم کا شک و شبہ نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاتارخانیہ : غصب عشرۃ دنانیر ، فالقی فیھا دینارا ، ثم اعطی منہ رجلا دینارا جاز ثم دینارا آخر لا(16/509)-
و فی فقہ البیوع : و قد روی عن الامام محمد رحمہ اللہ حل الانتفاع بقدر الحلال بصراحۃ جاء فی التاتارخانیۃ عنہ : " غصب عشرۃ دنانیر ، فالقی فیھا دینارا ،ثم اعطی منہ رجلا دینارا جاز ثم دینارا آخر لا" و الحلال ھھنا اقل ، و لکنہ اجیز بقدر الحلال بدون اعتبار الغلبۃ(2/1034)-
و فیہ ایضاً : ان لم یعرف فی المخلوط من الحلال و الحرام انھما متمیزان او مختلطان ، و کم حصۃ الحلال فی المخلوط ؟ فالاولی التنزہ ، و لکن یجوز التعامل بذلک المخلوط اذا غلب علی الظن ان المتعامل بہ لا یتجاوز قدر الحلال(2/1054)-
و فیہ ایضاً : ان خلط الغاصب المال المغصوب او الحرام بمال نفسہ الحلال ، فالصحیح فی مذھب الحنفیۃ انہ یجوز لہ الانتفاع من المخلوط بقدر حصتہ فیہ ، و کذلک یجوز للآخذ منہ ھبۃً او شراء او ارثا ان ینتفع بہ بذلک القدر(5/1054)-
و فیہ ایضاً : و حکمھا انہ یسع التعامل معھا فی الغذیۃ المباحۃ بیعا و شراء و اتھابا بقدر ما فیھا من الحلال ، و ان کان لا یعرف قدر الحلال و حکمہ انہ یسع التعامل معھا ان لم یغلب علی الظن انہ فوق قدر الحلال(2/1056)-
و فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): [مطلب إذا اكتسب حراما ثم اشترى فهو على خمسة أوجه](قوله اكتسب حراما إلخ) توضيح المسألة ما في التتارخانية حيث قال : رجل اكتسب مالا من حرام ثم اشترى فهذا على خمسة أوجه : أما إن دفع تلك الدراهم إلى البائع أولا ثم اشترى منه بها أو اشترى قبل الدفع بها و دفعها ، أو اشترى قبل الدفع بها و دفع غيرها ، أو اشترى مطلقا و دفع تلك الدراهم ، أو اشترى بدراهم أخر و دفع تلك الدراهم . قال أبو نصر : يطيب له و لا يجب عليه أن يتصدق إلا في الوجه الأول ، و إليه ذهب الفقيه أبو الليث ، لكن هذا خلاف ظاهر الرواية فإنه نص في الجامع الصغير : إذا غصب ألفا فاشترى بها جارية و باعها بألفين تصدق بالرب ح. و قال الكرخي : في الوجه الأول و الثاني لا يطيب ، و في الثلاث الأخيرة يطيب ، و قال أبو بكر : لا يطيب في الكل ، لكن الفتوى الآن على قول الكرخي دفعا للحرج عن الناس اهـ . (5/ 235)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طلحہ سرتاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66440کی تصدیق کریں
0     509
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات