ملازمت

یوبی ایل بینک میں" آئی ٹی" کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
65653
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

یوبی ایل بینک میں" آئی ٹی" کی ملازمت کا حکم

مجھے یو بی ایل کی طرف سے خاص طور پر ان کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں بطور"لنکس سسٹم ایڈمنسٹریٹر "ملازمت کی پیشکش موصول ہوئی ہے ، میری اہم ذمہ داریوں میں تعینات آئی ٹی سلوشنز اور سروس کا انتظام کرنا ،اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا شامل ہے ،تاکہ کسی وقت بھی ڈیٹا کے لیکج کو روکا جا سکے ، مجھے پوچھنا ہے کہ کیا یہ کام روزی کمانے کے لحاظ سے حلال ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی ملازمت کا تعلق چونکہ براہِ راست سودی لین دین سے نہیں ،اس لئے سائل کے لئے مذکور ملازمت اختیار کرنے ،اور اس کے ذریعے حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے ،تاہم اگر سائل کو کوئی اور ذریعۂ آمدنی بآسانی میسر ہوسکتا ہو ،تو مذکور ملازمت سے اجتناب بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ البیوع : أما اذا كانت الوظیفۃ لیس لها علاقة مباشرة بالعمليات الربویۃ مثل و ظیفۃ الحارس أو سائق السيارة ، أو العامل على الهاتف أو الموظف المسؤل عن صيانة البناء ، أو المعدات أو الكهرباء ، أو المؤظف الذى يتمخض عمله فى الخدمات المصرفية المباحة ، مثل تحويل المبالغ و الصرف العاجل للعملات ، و إصدار الشيك المصرفي ، أو حفظ مستندات الشحن ، أو تحويلها من بلد إلى بلده ، فلایحرم قبولها ان لم یکن بنية الاعانة على العمليات المحرمة ، و ان کان الاجتناب عنھا اولیٰ ، لما ذكرنا من التفصيل في الاعانة و التسبب ، و فى كون مال البنك مختلطا بالحلال و الحرام و يجوز التعامل مع مثل هؤلاء الموظفين ، هبة أو بیعاً أو شراء اھ(2/ 1065)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65653کی تصدیق کریں
0     1451
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات