نماز جنازہ

شرکاءِ جنازہ کی اکثریت اگر باوضو ہو تو باقی لوگوں کا بغیر وضو کے نمازِ جنازہ درست ہے؟

فتوی نمبر :
65409
| تاریخ :
2018-06-21
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

شرکاءِ جنازہ کی اکثریت اگر باوضو ہو تو باقی لوگوں کا بغیر وضو کے نمازِ جنازہ درست ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے محلہ میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا ، تراویح کے بعد اس کی نمازِ جنازہ تھی، محلہ کے امام صاحب نے جنازہ میں شرکت کی ترغیب دی ، اس سے متاثر ہو کر تقریباً سب ہی لوگ شریک ہو گئے، جب جنازہ لا یا گیا تو اس وقت بعض لوگ وضو بنانے چلے گئے اور امام صاحب سے کہا گیا کہ نماز پڑھانے میں تھوڑی دیر وقفہ کر یں، تاکہ لوگ وضو بنا کر شریک ہو جائیں، تو امام صاحب جو حالیہ دنوں ایک دینی مدرسے سے سندِ فراغت حاصل کر چکے ہیں ، انہوں نے بھرے مجمعے میں فرمایا کہ نمازِ جنازہ میں شریک افراد میں سے اگر اکثریت کاوضو ہو تو باقی لوگوں کا بغیر وضو کے بھی جنازہ درست ادا ہو جائے گا۔
امام صاحب کے اس مسئلہ سے لوگ تر دد میں مبتلا ہو گئے ہیں اور اس کے متعلق مختلف قسم کی چہ میگوئیاں ہورہی ہیں، آپ حضرات سے التماس ہے کہ اس مسئلہ میں ہماری راہ نمائی فرمائیں کہ امام صاحب موصوف کا بیان کردہ مسئلہ درست ہے ؟ براہِ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرماکر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پنج وقتہ نمازوں کی طرح نمازِ جنازہ کے لۓ بھی طہارت شرط ہے، بغیر طہارت کے نمازِ جنازہ ادا کر نا درست نہیں، اس لۓ یہ کہنا کہ جنازہ کے شرکاء میں سے اکثریت کے باوضو ہونے سے باقی لوگوں کی بغیر وضو کے بھی نماز ادا ہو جاتی ہے، شرعاً درست نہیں، بلاتحقیق ایسے غلط مسائل بیان کرنے سے احتراز م لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين: وأما الشروط التي ترجع إلى المصلي فهي شروط بقية الصلوات من الطهارة الحقيقية بدنا وثوبا ومكانا والحكمية وستر العورة والاستقبال والنية سوى الوقت اھ (2/ 207)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65409کی تصدیق کریں
2     1465
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات