ملازمت

نیشنل سیونگ ادارہ میں ملازمت اور انعامی بانڈنز کا حکم

فتوی نمبر :
64722
| تاریخ :
2023-05-22
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

نیشنل سیونگ ادارہ میں ملازمت اور انعامی بانڈنز کا حکم

جناب مفتی صاحب السلام علیکم! میں ایک بات معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میرا بھائی قومی بچت مرکز (نیشنل سیونگ) میں بطور جونئیر نیشنل سیونگ آفیسر ملازمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان کے بجٹ سے تنخواہ وصول کرتا ہے، اور کاؤنٹر پر پبلک کو ڈیل کرتا ہے ، جس میں سیونگ سرٹیفکیٹ کا اجراء و واپسی ، منافع کا حساب کتاب وغیرہ بھی شامل ہے ، اسکے علاوہ اس نے پرائز بانڈ کے انعام سے کچھ سرمایہ بھی حاصل کیا ہے ، برائے مہربانی بتائیں کہ کیاقومی بچت سے حاصل کردہ تنخواہ جائز ہے یا نہیں ? اور اس صورت میں ملازمت جاری رکھنی چاہیئے یا نہیں ؟ نیز پرائز بانڈ والے معاملہ کا بھی جواب دیں ، دونوں سوالوں کا جواب دیں۔جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق قومی بچت (یعنی نیشنل سیونگ)ادارے کے معاملات چونکہ سود پر مبنی ہوتے ہیں ، اس لئےسائل کے بھائی کا قومی بچت (یعنی نیشنل سیونگ)ادارے میں بطورِ" جونیئر نیشنل سیونگ آفیسر"ملازمت کرنا اس طور پر کہ اسکے ذمہ"سیونگ سرٹیفکیٹ" کا اجراء و واپسی اور منافع کا حساب و کتاب وغیرہ رکھنا ہو جائز نہیں،لہٰذا سائل کے بھائی کو چاہیئے کہ مذکور ملازمت کے بجائے کوئی اورحلال ذریعۂ آمدن تلاش کرے۔
جبکہ انعامی بانڈز ( پر ائر بانڈز) کی اسکیم میں کسی چیز کی خرید و فروخت نہیں ہوتی ، بلکہ اس اسکیم کے تحت جو رقم دی جاتی ہے در حقیقت وہ رقم حکومت پر قرض ہوتی ہے ، اور اس پر جو نفع دیا جاتا ہے وہ سود ہوتا ہے ، اور اس طریقہ کار کی پوری تفصیل یہ ہے کہ حکومت ہر پرائز بانڈ والے شخص سے اس کے دیے ہوئے قرض پر سود دینے کا معاہدہ تو نہیں کرتی لیکن انعامی بانڈز حاصل کرنے والے تمام افراد سے بحیثیت مجموعی یہ بات بہر حال طے ہوتی ہے کہ وہ ان میں انعام ضرور تقسیم کر یگی ، اگر وہ ایسانہ کرے تو انعامی بانڈ رکھنے والا ہر فرد انعام تقسیم کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے ، بلکہ وہ بذریعۂ عدالت بھی حکومت کو انعام کی تقسیم پر مجبور کر سکتا ہے ، چنانچہ مذکورہ بالا تفصیل سے پرائز بانڈ ز کی حقیقت نمایاں ہو کر سامنے آگئی ہے کہ پرائز بانڈز کی رقم حکومت پر قرض ہوتی ہے جس کے لئے کوئی مدت متعین نہیں جب چاہیں لے سکتے ہیں۔
اب یہ بھی سمجھ لیجئے کہ بانڈز رکھنے والے کو بصورتِ انعام جو کچھ ملتا ہے وہ اس قرض کی بناء پر ملتا ہے جو بحیثیت مجموعی جملہ انعامی بانڈز (پرائز بانڈز ) رکھنے والوں سے مشروط ہے ، اور قرض پر ہر قسم کا مشروط نفع احادیث و فقہ کی روشنی میں بلاشبہ ناجائز اور سود ہے، اور اس کو وصول کرنا اور اپنے استعمال میں لانا نا جائز اور حرام ہے ، جتنے روپے کا انعامی بانڈ (پرائز بانڈز ) ہے اس قدر رقم واپس لے سکتے ہیں زائد نہیں ، اگر کسی نے غلطی سے پرائز بانڈ پر ملنے والے انعام رقم حاصل کرلی ہو تو اتنی رقم کے بانڈ ز لیکر جلادے یا پھاڑ کر ضائع کر دے تاکہ حکومت کو سود کی رقم واپس پہنچ جائے ، کیونکہ اس رقم کا اصل حکم یہی ہے کہ جس کی ہے اس کو واپس کر دے اور جب اصل مالک کو لوٹانا مشکل ہو تو بلانیتِ ثواب کسی مستحقِ زکوٰۃ کو مالک و قابض بنا کر دیدے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الدرالمختار : و فى الاشباه كل قرض جر نفعاً فهو حرام فكره ۔ اهـ (5/166)۔
و في فقه البيوع : و ان هذا السندات تباعا فى السوق و تشترى بمثن يتراضى عليه الطرفان ، و هو يبيعه فى السوق بمائة و خمسة ليحصل المشترى على مائة و عشرة عند الاداء و لاشك ان هذه معاملات ربوية محرمة شرعاً ،(الی قوله) أما عند الحنفية و الحنابلة ، فلا يجوز ذلك و لو بمثل قيمتها الاسمية لانه بيع الدين من غير من هو عليه الخ (354/1)۔
و فى فقه البيوع : و قد زعم بعض المعاصرين جواز مثل هذه الجوائز على اساس ان الحكومة لا تشترط اعطاء زيادة لاحد من المقرضين حاملي السند فالعقد مع كل واحد من حملة السند عقد قرض بدون فائدة ثم انها تعطى الجوائز تبرعاً على أساس القرعة فلا يلزم منه الربوا و لكن هذا الاستدلال غير صحيح اما الاول فلان الحكومة تلتزم بتوزيع الجوائز على حملة السند فالزيادة على مبلغ القرض ان لم تكن مشروطة لكل واحد من المقرضين فانها مشروطة تجاه مجموعة المقرضين ۔ اھ (356/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64722کی تصدیق کریں
0     941
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات