میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، جس میں آئل، میڈیسن، شمپو اور سال میں 2سے 3دفعہ شراب کے لیبل پرنٹ ہوتے ہیں تو میرا یہ سوال ہے کہ ہم تو یہاں پر ملازمت کرتے ہیں اور ہم باربار منع کرچکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہم سے شراب کے لیبل پرنٹ کروائے جاتے ہیں تو اس سے پہلے مجھے آپ نے فتوی دیا تھا کہ یہ حرام ہے اور کمپنی نے وہ لیبل پرنٹ کرنا بند کردیے، لیکن پھر ایک اور ورکر فتوی لیکر آیا، جس میں لکھا تھا کہ یہ جائز ہے اور اس فتوی میں نے آپ کو ای میل کردیا ہے، آپ چیک کرکے رہنمائی فرمائیں۔
سائل نے سابقہ سوال میں جو تفصیل ذکر کی تھی، اس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ مذکور کمپنی کا بنیادی کام شراب کے لیبل پرنٹ کرنے کا تھا، اس لئے سوال کے مطابق سابقہ فتوی میں مذکور کمپنی میں ملازمت کے عدمِ جواز کا حکم لکھا گیا تھا، جبکہ موجودہ سوال میں جو تفصیل ذکر کی گئی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکور کمپنی کا بنیادی کام فقط شراب کے لیبل پرنٹ کرنا نہیں، چنانچہ اگر مذکور کمپنی کا بنیادی کام جائز اور حلال اشیاء کے لیبل پرنٹ کرنا ہو(جیسا کہ اس سوال سے معلوم ہورہا ہے) البتہ کبھی کبھار(یعنی سال میں ایک آدھ دفعہ) شراب کے لیبل پرنٹ کرنے کی نوبت آتی ہو تو ایسی صورت میں مذکور کمپنی میں ملازمت اختیار کرنا تو جائز ہے اور اس پر ملنے والی اجرت بھی حلال ہوگی، البتہ کسی مسلمان کیلئے شراب کے لیبل پرنٹ کرکے شراب کی تشہیر میں حصہ لینا جائز نہیں، اس لئے شراب کے لیبل پرنٹ کرنے سے معذرت کرنی چاہیئے۔
کما فی تنزیل العزیز: وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (المائدة: 2الآیة)۔
وفی الفتاوی التاتارخانیة: قال واذا استاجر مسلما لیحمل له خمراً ولم یقل لیشرب او قال لیشرب جازت الاجارة فی قول ابی حنیفة خلافا لھما اھ(15/132)۔
وفی الشامیة: (قوله وجاز تعمير كنيسة) قال في الخانية: ولو آجر نفسه ليعمل في الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل (قوله وحمل خمر ذمي) قال الزيلعي: وهذا عنده وقالا هو مكروه " لأنه - عليه الصلاة والسلام - «لعن في الخمر عشرة وعد منها حاملها» اھ(6/391)-
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0